پاک جنوبی افریقا سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل میں شان پولاک، عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان شامل ہیں۔وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز، جے پی ڈومینی، ورنن فلینڈر شامل ہوں گے۔سیریز میں ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی دستیاب ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیریز کے کمنٹری پینل
پڑھیں:
ابوظہبی ٹی10: محمد عامر کی کپتانی میں کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح، پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار
ابوظہبی: ابوظہبی ٹی10 لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور محمد عامر کی شاندار کپتانی اور دھماکے دار انٹری نے کوئٹہ کیولری کی کارکردگی میں نیا جوش بھر دیا ہے۔ عامر نے نہ صرف قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ پلٹ دیا۔
عامر کی اس جاندار کارکردگی نے کوئٹہ کیولری کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جس نے لگاتار چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس اپنے نام کر لیے ہیں۔ +2.784 کے بہترین نیٹ رن ریٹ نے بھی انہیں پوائنٹس ٹیبل کے سرِفہرست لا کھڑا کیا ہے۔
دوسری جانب یو اے ای بلز، ڈیکن گلیڈی ایٹرز، ویسٹا رائیڈرز اور نادرن وارئیرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کی دوڑ میں موجود ہیں۔
اسپن اسٹیلینز اور اجمان ٹائٹنز نے ایک ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے۔
رائل چیمپس اب تک کوئی میچ نہ جیت سکے اور ٹیبل کے آخری نمبر پر موجود ہیں۔
ٹورنامنٹ فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے اور شائقین کرکٹ کو آئندہ میچز میں مزید بڑے مقابلوں کی توقع ہے۔