دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے خیبرپختونخوامیں اسپیشل پولیس یونٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوامیں خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیاگیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کےلیے ایک ہزار 221 نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2025 میں اسپیشل برانچ نے دو خود کش جیکٹس ،بتیس آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیل اور 228 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل برانچ کو انٹیلیجنس اور انسدادِ دہشتگردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، اسپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کے لیے تمام وسائل دیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپیشل برانچ
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں، اختیار ولی کا الزام
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے کوارڈینیٹربرائے خیبر پختونخوا اختیار ولی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے علاقے میں منشیات کے کارخانے ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں، ضلع خیبر سےمنشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر میں منشیات کی تردید کرکے حقائق کی نفی کی۔ وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں، منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے اور یہی پیسہ دہشتگردی کے لیے اور ریاست کے خلاف بھی استعمال ہوتا ہے۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا تھا کہ ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں، جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
محسن نقوی دوحہ پہنچ گئے
مزید :