پاک فوج کی مہمند میں کارروائی، 30 خوارج ہلاک، اہم ٹھکانے تباہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پاک فوج کی مہمند میں کارروائی، 30 خوارج ہلاک، اہم ٹھکانے تباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا،
افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی،
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارجی جہنم واصل کیا۔
تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی-
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن اس وقت بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، جنگ بندی کی درخواست کردی پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، جنگ بندی کی درخواست کردی حکومتِ نے ٹی ایل پی واقعے پر فیک نیوز نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی نو مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا مذہبی جماعت کا احتجاج: پولیس نے سی سی ٹی وی اور جیوفینسگ سے گرفتاریاں شروع کردیں لاہور ٹیسٹ: نعمان علی کے دس شکار، پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فوج کی
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔