City 42:
2025-10-15@09:11:36 GMT

پنجاب حکومت کالوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن تشکیل دینےکا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

سٹی42: پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ کمیشن پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت قائم کیا جائے گا اور اسے اہم مالیاتی اختیارات حاصل ہوں گے۔ وزیر خزانہ پنجاب اس کمیشن کے چیئرمین ہوں گے جبکہ وزیر بلدیات کو چیئرمین کی غیر حاضری میں کو چیئرمین کے طور پر اجلاس کی صدارت کا اختیار ہوگا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کی مشاورت سے چھ ارکان اسمبلی کو کمیشن میں شامل کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ، بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیکریٹریز بھی اس کمیشن کا حصہ ہوں گے۔کمیشن میں مقامی حکومتوں اور مالیات کے چار ماہرین شامل کیے جائیں گے جن میں کم از کم ایک خاتون کی شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مقامی حکومت سے ایک سربراہ کو نامزد کریں گے جو کمیشن میں شامل ہوگا۔

گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا

کمیشن ضرورت کے تحت کسی ماہر کو مشاورتی حیثیت میں شامل کر سکتا ہے تاہم مشاورتی رکن کو ووٹ دینے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔ کمیشن کے فیصلے کسی نشست کے خالی ہونے یا ساختی نقص کی بنیاد پر غیر مؤثر قرار نہیں دیے جا سکیں گے۔

اراکین کو حکومت کی جانب سے مقررہ معاوضہ اور الاؤنسز دیے جائیں گے جن میں مدت کے دوران کمی نہیں کی جا سکے گی۔

کمیشن کو مالیاتی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جن کے تحت وہ صوبائی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے فارمولے تیار کرے گا، مقامی حکومتوں کی آمدنی و اخراجات کا سالانہ جائزہ لے گا اور پنجاب حکومت کو مالیاتی سفارشات پیش کرے گا۔

لاہور بورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ

کمیشن مقامی حکومتوں کے لیے فنانس ایوارڈ جاری کرے گا جس کے تحت فنڈز کی تقسیم کا فارمولا طے کیا جائے گا۔ بلدیاتی اداروں کے محصولات و ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے تجاویز دی جائیں گی اور مالیاتی شفافیت و نظم و ضبط کے فروغ کے لیے سفارشات پیش کی جائیں گی۔

کمیشن مقامی حکومتوں کے ترقیاتی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بلدیاتی اداروں کے قرضوں اور گرانٹس پر اپنی رائے بھی دے گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 مقامی حکومتوں مقامی حکومت کے تحت کے لیے کرے گا

پڑھیں:

فیض آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ

راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام سے کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مقامی انتظامیہ نے 6 روز سے بند فیض آباد کو کھولنے کےلیے مشینری پہنچادی ہے۔

فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر کنٹینر کے پیچھے سے مٹی ہٹانے کا کام جاری ہے ، جس کے بعد کرین کی مدد سے کنٹینرز ہٹائے جائیں گے۔

انٹرچینج کے مقام پر ٹرانسپورٹ کے اڈے، ہوٹلز، ہاسٹلز اور دکانیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس آج صبح راولپنڈی صدر سے کشمیر ہائی وے تک بحال کردی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • فیض آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ
  • ‘گلگت بلتستان میں مقامی طور پر استعمال ہونے والی اشیا پر ٹیکسز عائد نہ کیے جائیں،’ سپریم کورٹ کے ریمارکس
  • پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا پہلا جدید ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب اسمبلی ، مقامی حکومت بل 2025ءکثرتِ رائے سے منظور
  • محکمہ بورڈ آف ریونیو میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
  • پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا احتجاج، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں
  • پنجاب اسمبلی میں ‘مقامی حکومت پنجاب بل 2025’ منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
  • پنجاب اسمبلی کا  اجلاس آج،لوکل گورنمنٹ بل  منظور ی کیلئے ایجنڈے میں شامل