ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے  پر ایوان صدر اسلام آباد میں  اہم اجلاس ہوا۔

ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں چوہدری ریاض، تنویرالیاس ، چوہدری پرویز اشرف، چوہدری  یاسین، اسپیکر چوہدری  لطیف اکبر اور سابق وزیر اعظم سردار یعقوب نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آزادکشمیر حکومت کا حصہ رہنے  یا  اپنی حکومت بنانے پر غور کیا گیا ۔

ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اسرائیل کے دورے سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی سننے کو ملا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی جنگ ہو رہی ہے۔ مجھے اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کی اطلاعات سنی ہیں، جسے وہ اسرائیل سے امریکا واپسی پر اس معاملے کو غور سے دیکھیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کئی جنگیں روک چکے ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔ ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی سننے کو ملا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی جنگ ہو رہی ہے۔ مجھے اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے خود کو جنگیں ختم کرنے کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے پیچیدہ عالمی تنازعات حل کیے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ٹیرف کی حکمت عملی کے ذریعے روکا تھا، جس سے لاکھوں جانیں بچانے میں مدد ملی۔

ٹرمپ نے گفتگو کے دوران نوبل انعام کا بھی حوالہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ 2024ء میں میرا کام نمایاں تھا، مگر 2025ء میں بھی بہت سے بڑے عالمی اقدامات کیے، میرا مقصد انعام لینا نہیں بلکہ لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔ غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہوچکی ہے اور مستقل جنگ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ کے لیے "بورڈ آف پیس" جلد قائم کیا جائے گا اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مقررہ وقت سے پہلے ممکن ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جتھوں سے بلیک میلنگ اب برداشت نہیں کی جائے گی، طلال چوہدری
  • آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے استعفی دیدیا
  • آزاد کشمیر کے وزیرِ اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ مستعفی
  •  آزاد کشمیر پیر مظہر شاہ نےسے استعفیٰ دے دیا
  • آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر شاہ اپنے عہدے سے مستعفی
  • پنجاب اسمبلی ، مقامی حکومت بل 2025ءکثرتِ رائے سے منظور
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آوٹ
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آؤٹ
  • اسرائیل کے دورے سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ