پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج،لوکل گورنمنٹ بل منظور ی کیلئے ایجنڈے میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر)صبح دس بجے شروع ہوگا ،حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل کو آج ایوان سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اراکین کو سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ،پانچ توجہ دلائو نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، نورمصطفیٰ لغاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار نور مصطفی لغاری نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ 15 دسمبر 2025ء سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ضلع بھر میں مہم کو مؤثر، محفوظ اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے مائیکرو پلان کے تحت اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ پولیو ایک خطر ناک بیماری ہے اس لئے ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ اس بیماری سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ مستقبل کے نونہال اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں۔یہ ہدایات انہوں نے آج کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالٰہیار میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم جو کہ 15 دسمبر 2025ء سے 19 دسمبر 2025ء تک جاری رہے گی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹنڈوالٰہیار میڈم وردہ نایاب،اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالٰہیار شہریار حبیب، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ حماد علی زرداری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈوالٰہیارڈاکٹر بھارو مل،ڈی ایس پی سٹی ٹنڈوالٰہیارسکندر سمیجو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹنڈوالٰہیار زبیر احمد میمن،چیف میونسپل آفیسر ٹنڈوالٰہیار عابد ولی کھوسہ، محکمہ صحت، تعلیم،پولیس،لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران ن ایر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائدنگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی، سیکورٹی انتظامات، مائیکرو پلان کی تیاری اور رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر ہر بچے کو پولیو کے قطرے یقینی طور پر پلائے جائیں اور مقامی سطح پر آگاہی مہم کو مزیر مؤثر کیا جائے جبکہ پولیو کی بیماری اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی اور شعور بڑھانا وقت کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ اسٹاف کی تربیت، مربوط منصوبہ بندی اور حکمت عملی کی ضرورت پر خاص توجہ دی جائے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر ذوالفقار نے بتایا کہ 15 دسمبر 2025ء سے 19 دسمبر 2025ء تک جاری جاری رہنے والی اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 190284 بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس فرض کی ادائیگی کے لئے 484 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 8 تعلقہ سپروائزر اور 31 یوسی میڈیکل آفیسر اس مہم کی نگرانی کریں گے۔