راولپنڈی: امن و امان کی صورتِحال کے پیشِ نظر بند تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر بند کیے گئے تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے، ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کی تصدیق کر دی۔
ابرار احمد خان کے مطابق امن وامان کی صورتِ حال کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر تعلیمی ادارے کھلنے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی کل سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تعلیمی ادارے
پڑھیں:
کراچی: نجی سوسائٹی میں گھر سے گولی لگی لاش برآمد
کراچی:تھانہ منگھوپیر کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (صائمہ عربین ولاز) میں 50 سالہ شخص کی گولی لگی لاش ملی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت افتخار احمد ولد سمیع احمد کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا افتخار نامی شخص صائمہ عربین ولاز کے مکان نمبر B-401 میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں موجود افراد نے فائرنگ کی آواز سنی تو کمرے میں پہنچے، جہاں افتخار احمد مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔