Jasarat News:
2025-10-15@11:13:05 GMT

پنجاب حکومت کا 12 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج منظور

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

پنجاب حکومت کا 12 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج منظور

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251015-08-1
لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے شہر کے اندرون اور متوسط علاقوں کی ترقی و بحالی کے لیے 12 ارب روپے سے زائد لاگت کا بڑا ترقیاتی پیکیج منظور کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں متعدد شاہراہوں کی بحالی، بیوٹیفکیشن اور ری ماڈلنگ کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کی سڑکوں کی ازسرنو تعمیر و بحالی کے ساتھ چوکوں اور چوراہوں کی خوبصورتی کے منصوبے منظور کیے گئے۔ ریلوے اسٹیشن سے آزادی انٹرچینج تک سڑک کی تعمیر و بحالی کا پراجیکٹ دس ماہ میں مکمل ہوگا جس پر ایک ارب بیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اسی طرح مصری شاہ اور گردونواح کی سڑکوں کی مرمت و بہتری کا منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا، جس پر چھ ارب پچانوے کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ داتا دربار تا بھاٹی چوک ری ماڈلنگ منصوبے کے لیے ایک ارب اسی کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کی تکمیل کی مدت اٹھارہ ماہ مقرر کی گئی ہے۔آؤٹ فال روڈ، ریٹی گن روڈ اور راوی روڈ کی تعمیر و بحالی پر ایک ارب تیس کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ داتا دربار پراجیکٹ کی فنڈنگ ایل ڈی اے کرے گا جبکہ دیگر منصوبوں کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیپا کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام منصوبوں کا پی سی ون تیار کرکے منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) سے باقاعدہ منظوری حاصل کرے تاکہ جلد از جلد منصوبوں پر عملدرآمد شروع کیا جا سکے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کروڑ روپے

پڑھیں:

پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم، مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی کی بچت اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کر کے مکمل ڈیجیٹائزیشن متعارف کرائی جائے گی۔ اب 38 ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ’’ون ایپ، ون سسٹم‘‘ کا نفاذ کیا جائے گا، تاکہ عوام کو سہولت، شفافیت اور تیز رفتار آمدورفت میسر ہو اجلاس میں صوبے کی پانچ بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری دی گئی۔ اس اقدام کے تحت نجی ادارے حکومت کے ساتھ اشتراک میں کام کریں گے، جس سے اخراجات میں کمی اور منصوبوں کی رفتار میں بہتری کی توقع ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے نظام سے 40 ارب روپے کی نمایاں بچت ہوئی ہے، جسے ایک بڑی حکومتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے نئی تعمیر ہونے والی تمام سڑکوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس لگانے کی ہدایت کی، تاکہ توانائی کی بچت ہو اور ماحول دوست نظام کو فروغ دیا جا سکے۔ لاہور کی بیوٹیفکیشن کے لیے بھی متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن میں ریلوے اسٹیشن، داتا دربار، مصری شاہ، ایک موریہ اور دو موریہ پل کی تزئین و آرائش شامل ہے۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع پارک میں خوبصورت فوارہ اور بچوں کے لیے منی ٹرین چلانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اسٹیشن کے اردگرد تین کلومیٹر کے دائرے میں نئی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ 54 بڑے اور 142 چھوٹے پلوں سمیت 858 سڑکیں مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ 93 کلومیٹر طویل ملتان-وہاڑی روڈ کو پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری سڑک بنایا جا رہا ہے جو جون 2026 تک مکمل ہوگی۔ اسی طرح قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک ٹورازم کوریڈور بھی اسی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں 5251 کلومیٹر طویل سڑکوں کے 2341 منصوبے دسمبر 2025 میں شروع کیے جائیں گے، جنہیں جون 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ خزانہ نےمحکمہ زراعت کوفنڈزجاری کردیئے
  • پنجاب میں ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا 500 ارب روپے کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
  • پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم، مکمل ڈیجیٹائزیشن کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا پہلا جدید ڈیجیٹل پروفائلنگ سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ
  • شہرکےاندروان متوسط علاقوں کی سنی گئی
  • پنجاب کےتما م ٹال پلازوں پرپرچی ختم،مکمل ڈیجیٹلائزیشن کافیصلہ
  • پنجاب اسمبلی ، مقامی حکومت بل 2025ءکثرتِ رائے سے منظور
  • پنجاب اسمبلی میں ‘مقامی حکومت پنجاب بل 2025’ منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج