شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار پنکج دھیر چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ممبئی (ویب ڈیسک)شاہ رخ خان کے ساتھی اور بھارتی ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر 68برس کی عمر میں چل بسے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پنکج دھیر کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے، انہوں نے بیماری سے طویل جدوجہد کی، تاہم چند ماہ قبل مرض دوبارہ تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تھی۔بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بیماری کے علاج کے دوران بڑی سرجری بھی کروائی تھی۔ پنکج دھیرنے اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم میکنگ کے میدان میں بھی قدم رکھا اور اپنے بھائی ستلج دھیر کے ساتھ مل کر ممبئی میں ’ویسج اسٹوڈیوز‘ کے نام سے شوٹنگ اسٹوڈیو قائم کیا،اور ’ابھِنّے ایکٹنگ اکیڈمی‘ کے نام سے اداکاری کی تربیت دینے والاادارہ بھی قائم کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پنکج دھیر
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔