data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 9ٹائون چیئر مینوں نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی ،کراچی کے بلدیاتی مسائل عوام کی مشکلات و پریشانیوں پر بات چیت اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ واٹرکارپوریشن ، سندھ سالڈو یسٹ مینجمنٹ اور ایس بی سی اے کے حوالے سے درپیش مسائل حل ہونے چاہیئے ،کراچی بھر کی ٹوٹی سڑکیں اور سیوریج کا نظام عذاب بنا ہوا ہے ، اس کے لیے ٹائونز کو فنڈز فراہم کیے جائیں ، صوبائی اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیموں میں نہ تو ٹائون اور یوسی چیئرمینوں کی تجاویز شامل کی گئیں ، نہ ان کاموں میں ٹائون اور یوسی کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے ایک جانب اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں تو دوسری جانب عوام کو ان اسکیموں کی تکمیل سے جو سہولت ملنی چاہیئے تھیں وہ اس سے محروم ہیں ، لہٰذا ان اسکیموں پر عمل درآمد میں ٹائون اور یوسی کو اعتماد میں لیا جائے خواہ وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں ۔ملاقات میں نائب امیر کراچی سلیم اظہر بھی موجود تھے ۔ملاقات میںسیف الدین ایڈوکیٹ نے ٹائون و یوسی اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی، وزیر بلدیات کو کراچی میں عوام کو درپیش سنگین مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ واٹر کارپوریشن کی کارکردگی صفر ہے ، کراچی بھر میں سیوریج کا بُرا حال ہے ،50فیصد کراچی میں پانی دستیاب نہیں، واٹر کارپوریشن کوئی کام کرنے کو تیار نہیں اور اس کا ہر کام یوسی اور ٹائون کو کرنا پڑ رہا ہے جبکہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں ہے ، اسی طرح سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بھی اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں ناکام ہے ، انتہائی کم تعداد میں عملہ مختلف علاقوں میں صفائی کے لیے مقرر کیا جاتا ہے جبکہ یہ دونوں محکمے یوسی اور ٹائون کو جوابدہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ، ان اداروں کو منتخب نمائندوں کے سامنے جوابدہ بنایا جائے ، ملاقات میں پانی کے منصوبے K-4، کریم آباد انڈر پاس ، ریڈ لائین بی آر ٹی کی عدم تکمیل پر بھی گفتگو ہوئی اور ان پروجیکٹس کی تعمیر میں بد انتظامی کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا، ملاقات میں ٹائون چیئر مینوں نے شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات اور اس عمل میں ایس بی سی اے کی سرپرستی سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں سخت کارروائی کی جائے ۔ناصر حسین شاہ نے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور تمام مسائل اور ان کے حل پر تفصیل سے گفتگو کی اور کہا کہ بہت سے معاملات میںجماعت اسلامی کے تعاون کی ضرورت ہے جن میں اداروں کے باہمی رابطوں کے طریقے کار اور مختلف امور میں قانون سازی وغیرہ شامل ہیں ۔ منعم ظفر خان نے اُمید ظاہر کی کہ بہتر باہمی رابطے سے عوامی مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے ۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملاقات میں میں ٹائون کیا اور عوام کو

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار