data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251014-08-12
کراچی (پ ر) الخدمت کراچی کے والنٹیئر مینجمنٹ پروگرام کے تحت ”سمر انٹرن شپ پروگرام 2025” کیلئے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام مقامی ہال میں کیا گیا ،انٹرن شپ پروگرام میں شہر کی سرکاری ونجی یونیو رسٹیز کے384 طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔پروگرام کا مقصدانڈسٹریز اور تعلیمی اداروں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہائرایجوکیشن کمیشن قواعد کے مطابق ڈگری کے حصول کیلئے مطلوبہ انٹرن شپ کروانا تھا ۔انٹرن شپ پروگرام الخدمت کے 13شعبہ جات میں کروایا گیا ۔خصوصی تقریب میں انٹرنیز نے اپنے منصوبوں کی پریزنٹیشنز پیش کیں، جن میں انہوں نے پروگرام کے دوران حاصل ہونے والی تخلیقی صلاحیتوں اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور اُنہیں تعریفی اسناد دی گئیں ۔تقریب میں ڈائریکٹر واش پروگرام گوہرالاسلام اور مختلف شعبہ جات کے منیجرزاور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان بہت با صلاحیت ہے ،انہیں اظہار کے مواقع کی ضرورت ہے ،زندگی انسان کو بہت سے مواقع فراہم کر تی ہے ،یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم ان ہی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھے کام کرتے ہیں یا انہیں ضائع کرتے ہیں ۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ سیکڑوں نوجوان بطور رضاکار الخدمت کا حصہ بن رہے ہیں اور خدمت کا خلق کا کام کر رہے ہیں ،یہ نوجوان اپنی مرضی اور خوشی سے رضائے الٰہی کے حصول کیلئے خدمت خلق کیلئے نکلے ہیں ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ انٹرن شپ کرنے والے تمام نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں ،الخدمت نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ان کے ساتھ ہے ۔ڈائریکٹر والنٹیئر پروگرام یوسف محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے ۔یہ نظام نوجوانوں کا ہے ،اس نظام کو بہتر بناناآپ کی ذمہ داری ہے ۔آپ بہت خوش نصیب ہیں کہ آپ بطور رضاکار الخدمت سے جڑے ہیں ۔تقریب سے انوویٹو پرائیویٹ لمیٹڈ کے وائس پریذیڈنٹ مسٹر اسرار علوی نے ‘‘تعلیم اور روزگار کے درمیان فاصلے میں کمی اور کیمپس سے کیریئر تک’’کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے طلبہ کو پیشہ ورانہ زندگی کے چیلنجز کے لیے خود کو بہتر طور پر تیار کرنے کے عملی طریقے بتائے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ الخدمت کا ’’سمر انٹرن شپ پروگرام‘‘ نوجوانوں کے لیے سیکھنے، قیادت کرنے اور سماجی خدمت کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو معاشرتی خدمت، پروفیشنل تربیت اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انٹرن شپ پروگرام خدمت کا کہا کہ

پڑھیں:

پاور سیکٹر کا گردشی قرض 735 ارب اضافے سے 23 سو ارب روپے ہونے کا خدشہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251128-08-26
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاور سیکٹر گردشی قرضہ 735 ارب روپے مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق گردشی قرضہ 1615 ارب سے بڑھ کر دوبارہ ساڑھے 23 سو ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے، ریبیسنگ، تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم اور ریکوریز بہتر کرنے سے 212 ارب کم بڑھے گا۔ بتایا گیا ہے کہ 522 ارب باقی گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے120 ارب روپے کی پرنسپل ری پیمنٹس ہوں گی، 400 ارب روپے حکومتی پاور پلانٹس اور آئی پی پیز کو دے کر سٹاک زیرو رکھا جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ زیرو ان فلو رکھنا ہو گا، سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کے مطابق سالانہ ریبیسنگ کی مد میں 55 ارب روپے وصول ہوں گے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کرنے سے 18 ارب روپے اکٹھے ہوں گے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوریز بہتر کرنے کے بعد 121 ارب روپے کی ریکوری ہوگی، ان تمام اقدامات کے بعد رواں مالی سال گردشی قرضہ کو زیرو ان فلو پر رکھا جائے گا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بدین، پولیس کانسٹیبل کیلیے منتخب امیدواروں میں جوائننگ آرڈرز تقسیم
  • ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ، نوجوانوں کیلئے اہم خبر
  •  وزیراعلیٰ پنجاب لاہورڈویلپمنٹ پروگرام کافیز2 پر کام تیزی سے جاری
  • اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست 
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ عالمی قرأت مقابلہ کے شرکاء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کر رہے ہیں
  • پاور سیکٹر کا گردشی قرض 735 ارب اضافے سے 23 سو ارب روپے ہونے کا خدشہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی طلبہ کیلئے کھانے کی فراہمی کے پروگرام کا افتتاح کر دیا
  • دیرپائین،الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے آگ سے متاثرہ دکانداروں کو امدادی نقد رقم دی جارہی ہے
  • ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم
  • ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری