لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، جبکہ خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلی پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلی بنا ہے،عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے،کے پی میں آج جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا، سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی،عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے میں جنوبی پنجاب کو برابر کا حصہ دیا جاتا ہے اور مریم نواز کے نزدیک نہ کوئی وسطی ہے نہ جنوبی پنجاب، بلکہ صرف ایک پنجاب ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے تقریبا مکمل کر لیا ہے اور بہت جلد متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ صوبے میں ستھرا پنجاب" فلیگ شپ پروگرام بھرپور انداز میں چل رہا ہے۔

بچوں کی صحت میں بہتری کے لیے جنوبی پنجاب میں میل پروگرام بھی مثر انداز میں جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں اب تک 4014افراد کے CNICاور 78,769جانور رجسٹر ہو چکے ہیں جبکہ 787.

698ملین روپے کے قرضے منظور کیے گئے۔ رحیم یار خان 4500رجسٹریشن اور 121.5ملین کے قرضوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ بہاولپور و بہاولنگر نے 10,443جانور رجسٹر کر کے 281.961ملین روپے کے قرضے حاصل کیے۔

ویہاری میں 313 CNICاور 29,174جانوروں کی رجسٹریشن کے تحت 63.666ملین روپے کے قرضے دیے گئے۔ چولستان میں 1295رجسٹریشنز اور 12.852ملین کے قرضے فراہم کیے گئے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی یہ عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام (فیز ون) 2024-25کے تحت صوبے بھر میں اب تک 9,464ٹریکٹرز فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 3,849ٹریکٹرز جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو ملے۔

آئندہ مرحلے (2025-26)میں 9,500ہائی پاور ٹریکٹرز تقسیم کیے جائیں گے، جن میں 3,865کا حصہ جنوبی پنجاب کو دیا جائے گا۔ اسی طرح کسان کارڈ پروگرام کے تحت پنجاب میں 660,552کارڈز فعال کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 292,809کارڈز جنوبی پنجاب کے کسانوں کو جاری کیے گئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں مجموعی طور پر 87,425گھروں کے لیے قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

ان میں سے 60,054گھر زیر تعمیر ہیں جبکہ 20,564گھر مکمل ہو چکے ہیں، جو جنوبی پنجاب میں عوام کو اپنا گھر فراہم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت جب بارڈر پر حالات کشیدہ ہیں اور افغانستان سے دراندازی کی کوششیں ہو رہی ہیں، کسی بھی صوبے پر سیاسی چڑھائیاں انتہائی غیر ذمے دارانہ عمل ہے۔ پاکستان کے اندر کوئی حالات خراب کرنے یا دہشت گردی کے لیے دوسرے ملک کی سرزمین استعمال کرے، یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاآخر میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، سڑکیں بند کرنا اور عوام کو تکلیف دینا ناقابل قبول ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے چکے ہیں کے قرضے کیے گئے کے لیے کے تحت

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا