2025-11-28@23:23:08 GMT
تلاش کی گنتی: 104614
«خدمت کا»:
پاکستان میں لاکھوں جوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے، خواب آنکھوں میں سمائے، شام کو جب گھر لوٹتے ہیں تو ان کی خالی نظریں، پھیکے چہرے، پیشانی پر مایوسی کی سلوٹیں، ان کا فسانہ والدین پر ظاہر کر دیتی ہیں اور کئی مہینوں کی ٹھوکریں کھانے کے بعد ڈگری تو وہی، مگر اجرت کم پڑھے لکھے لوگوں کے برابر، وہ کام کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ حکومت کہتی ہے کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ہے لیکن کسی کو تو 20 ہزار روپے ماہانہ کسی کو 25 ہزار روپے ماہانہ اور اگر کم پڑھے لکھے ملازموں کی بات کریں جو کسی دکان پر صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کام کر رہا ہو، کسی کی تنخواہ 12...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت متحرک، مستحکم اور جامع کیپٹل مارکیٹ کے قیام کے لیے پْرعزم ہے۔ ان کے بقول جاری اسٹرکچرل اصلاحات نے کیپٹل مارکیٹ کی کارکردگی بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت وزارت خزانہ میں کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط اور وسعت دینے سے متعلق روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی، این سی سی پی ایل، پاکستان بزنس کونسل اور وزارتِ خزانہ کے نمائندوں نے شرکت کیں۔اجلاس...
اپنے ایک بیان میں حزب اللہ کے سربراہ نے کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی تیار رہیں، انھیں جلد ایک مؤثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اپنے شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے سینیئر کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا۔ نعیم قاسم نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا حالیہ بیان جس میں انہوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے بارے میں غیر سنجیدہ، غیر حقیقت پسندانہ اور اشتعال انگیز دعویٰ کیا، خطرناک رویے کی تازہ مثال ہے۔ انڈین وزیر ِ دفاع راج ناتھ سنگھ کا صوبہ سندھ سے متعلق دیا گیا بیان خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ انڈین وزیر دفاع کا یہ بیان اْس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستی خودمختاری کی کْھلی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے مہینوں بعد بھی سیاسی و عسکری رہنماؤں کی جانب سے سخت بیانات دینے کا سلسلہ...
یہ بات مانے بغیر چارہ نہیں کہ ماضی میں انتہائی شدت سے اْبھر کر سامنے آنے والی سامراج مخالف عالمگیریت اب قصہ پارینہ بن چکی ہے۔ عالمی سطح پر مفادات کی جنگ کا عنوان کسی دلکش نعرے کو بنانے کا سلسلہ موقوف ہو چکا۔ عالمی اتحادوں کی حالیہ شکل و صورت کو نئی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ عالمی طاقت کا توازن تیزی سے نئے خد وخال اختیار کر رہا ہے۔ ہم جس عہد میں جی رہے ہیں یہ ماضی میں گذرے اْن ادوار جیسا ہے جب عالمی منظر نامہ نئی صورت گری کے عمل سے گذرتا ہے۔ آج کی پاکستانی نسل کو شاید معلوم نہ ہو گا کہ 1960 اور 1970کی دہائیوں میں دنیا بھر میںغیرمعمولی انقلابی جوش و خروش...
اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی 29 اور 30 نومبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات کی مضبوطی کا واضح اظہار ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ ایمان، ثقافتی ہم آہنگی اور علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں مؤقف کی بنیاد پر استوار ہیں۔ اس دورے سے سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں تعلقات کو نئی سمت اور مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔ دورے کے دوران مصری وزیرِ خارجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبرایجنسیاں)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہوسکی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور وکلا چیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس لوٹ گئے۔اس موقع پر سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا،ایسا کونسا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کر سکوں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس نہیں چلنے دیں گے، آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)حکومت نے بجلی کے شعبے میں مسائل کے حل کے لیے عوامی ہیلپ لائن 118 کا افتتاح کردیا۔یہ افتتاح وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کیا۔ ہیلپ لائن کے ذریعے بجلی کے شعبے کی شکایات فری درج کرائی جاسکیں گی۔ہیلپ لائن کے ذریعے شکایات ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہوسکیں گی۔ صارفین نمائندے کے بجائے براہ راست سسٹم میں شکایت درج کراسکیں گے۔ صارفین7 مختلف زبانوں میں شکایات درج کراسکیں گے۔شکایت کاازالہ ہونے پرسمتعلقہ صارف کو روبوٹک فیڈ بیک کال کی جائے گی۔ شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر وہ شکایت دوبارہ ایکٹو ہوجائے گی۔وزیر توانائی اویس لغاری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس سسٹم کے تحت شکایات سامنے آئیں گی، اس نظام سے پاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تمام بحثوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنیں اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے سوا کسی میں سندھ کو تقسیم کرنے کی طاقت نہیں، چیئرمین بلاول زرداری پہلے ہی اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی اور این ایف سی ایوارڈ کے حصے میں کمی کی تجاویز کو رد کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملات مجوزہ 27ویں ترمیم میں بھی مسترد کر دیے گئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا تاکہ سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-10 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث اسکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق 4 اضلاع میں اسکول اب صبح 9 بجے کھلیں گے، نئے ٹائم ٹیبل کا اطلاق مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور صوابی کے اسکولوں پر ہوگا۔ کلاس کا دورانیہ 5 منٹ کم کیا جاسکے گا، دھند کے خاتمے تک نیا ٹائم ٹیبل نافذ رہے گا۔اعلامیہ کے مطابق فیصلہ طلبہ کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا، ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن تمام اضلاع کو بھجوا دیا، اسکول سربراہان کو پابندی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-8 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-7 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر مملکت عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت کے روبرو دونوں شخصیات کی جانب سے پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، جس کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے قبل ازیں دونوں کے نام پی این آئی ایل سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-4 راولپنڈی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، جنرل سیکرٹری عثمان آکاش، نائب امراء سید عزیر حامد، رضا احمد شاہ، راجہ محمد جواد ، محمد وقاص خان، ثاقب صدیقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رضا، شیخ مسعود احمد، محبوب الٰہی بٹ، فیض اللہ چوہان اور بختیار الحق کیانی نے معروف صحافی، ادیب، شاعر اور مصنف متین فکری، جماعت اسلامی کہوٹہ کے رکن اسد الرحمان کے والد اورنامور لکھاری اور نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر محمد صغیر قمر کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی راولپنڈی ضلع کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور جملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-3 سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک )بی جے پی کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عاید کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بی جے پی کی قیادت نے ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔بی جے پی کے رہنماؤں نے یہ متنازع اور غیر آئینی مطالبہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو پیش کردہ ایک یادداشت میں کیا ہے۔خیال رہے کہ بی جے پی کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یونیورسٹی کی 50 نشستوں میں سے 42 پر مسلمان امیدوار طلبا کامیاب ہوگئے ہیں۔بی جے پی رہنما سنیل شرما نے الزام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میامی (اسپورٹس ڈیسک )فٹ بال کے سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک اور تاریخ رقم کردی، ارجنٹائن کے لیجنڈ پلیئر دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے جنہوں نے آفیشل میچز میں 1300 کیریئر گول کنٹری بیوشنز مکمل کرلئے ۔ انٹر میامی کی جانب سے کھیلتے ہوئے میسی نے ایف سی سنسناٹی کے خلاف ایسٹرن کانفرنس کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی، انٹر میامی نے یہ میچ 0-4 سے اپنے نام کیا، جس میں میسی نے ایک زبردست ہیڈر کے ذریعے گول کیا اور تین اہم اسسٹ فراہم کیے۔38 سالہ میسی اب تک 896 گولز اور 404 اسسٹ دے چکے ہیں، جو مجموعی طور پر 1300 کنٹری بیوشنز بنتے ہیں۔ دوسری جانب ان کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو (اسپورٹس ڈیسک )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ٹی20 کپتان چریتھ اسلنکا کو ہوم گرائو نڈ پر ہونے والے ورلڈکپ سے صرف 2 ماہ قبل برطرف کیا جاسکتا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر اوپل تھرانگا نے اصرار کیا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ سلیکٹرز تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں۔اوپل تھرانگا کے مطابق ٹی20 میں چریتھ اسلنکا کی خراب فارم کے باعث ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کیا جائے گا جب کہ ٹیم مینجمنٹ نے دعوی کیا ہے کہ حالیہ سہ ملکی سیریز سے پہلے اسلنکا کو پاکستان سے واپس بھیجے جانے کی وجہ صرف بیماری تھی۔ایک سوال کے جواب...
عمران کا بال بھی بیکا ہوا تو دیکھنا عوام ان کا کیا حال کرے گی، علیمہ خان فاتحہ پڑھنے والی بات پر برہم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر فاتحہ پڑھنے والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی؟ کس نے کہا فاتحہ پڑھ لو! اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہل کاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو، ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے، پورے پاکستان کی پولیس، بیورو کریسی اور اداروں کے اندر لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ جوان بچوں کا غصہ دیکھ کر مجھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-20 لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ دستور پاکستان میں قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی کی قطعا ً اجازت نہیں۔ اس وقت اللہ اور اس کے رسول ؐ کے احکامات کے علی الرغم ایسے لوگ قوم پر مسلط ہیں جنہیں قرآن و سنت کی کوئی پروا نہیں۔ قرآن و سنت سے متصادم قوانین دھڑا دھڑ بنائے جارہے ہیں۔ طاغوتی طاقتوں کے غلام حکمرانوں نے ملک کے نظریے اور شناخت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ طاغوت نے چاروں طرف اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-7 کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام 3روزہ احتجاجی سلسلے کے دوسرے مرحلے میں سوامی نارائن مندر پر بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کی اعلیٰ قیادت سمیت سول سوسائٹی، اسٹوڈنٹس اور میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔چیف کوآرڈینیٹر کرشن ساگر نے میڈیا کو بتایا کہ سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی ہدایت پر جمعے کو دوسرے دن بھی سندھ کی ہندو برادری سراپا احتجاج ہے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-3 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں کوئٹہ کی ہوائوں کی انٹری سے موسم قدرے سرد ہوگیا ہے جبکہ جمعہ کودنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چھٹانمبر ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ کی صبح سے ہی تیز، ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چل رہی تھیں جبکہ مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔شہر قائد میں جمعہ کو صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرق سے خشک ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ شہرقائد کا فضائی معیار بدستور مضر صحت قرار دیا گیا ہے اور دنیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دیگر پڑوسی ممالک بھی محفوظ نہیں رہے۔ تاجکستان کی سرحد پر افغان سرزمین سے حملے میں ایل ایل سی شاہین ایس ایم کے تین چینی ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملہ دستی بموں اور آتشیں اسلحے سے لیس بغیر پائلٹ جہاز یا ڈرون کے ذریعے کیا گیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جب کہ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق متنازع بیان پر وفاقی اور سندھ حکومتوں نے مذمتی قراردادوں کی منظوری دی ہے۔ پاکستان اور خطے کے بدلتے ہوئے حالات اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) این سی ایچ ڈی اساتذہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی ریلی، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس کے سامنے مظاہرہ، سکھر اور اس کے مضافات سے تعلق رکھنے والے این سی ایچ ڈی کے مرد و خواتین اساتذہ نے گزشتہ5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈی اے او (ٹریڑری) دفتر کے سامنے دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی ریلی کی قیادت این سی ایچ ڈی اساتذہ رہنماؤں عبداللہ کلہوڑو، قمرالدین، نصرت بیگم، احسان بھیو، اللہ ڈنو جتوئی سمیت دیگر نمائندوں نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں اساتذہ نے شریک ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت )ایس ٹی ایس کے ذریعے سندھ پولیس میں کانسٹیبل کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والے ضلع بدین کے 117 امیدواروں کو باقاعدہ جوائننگ آرڈرز جاری کردیے گئے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کانفرنس ہال، ایس ایس پی آفس بدین میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی زیرِ صدارت ایک پْروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کامیاب امیدواروں کو ان کے جوائننگ آرڈرز تقسیم کیے گئے۔ایس ٹی ایس کے تحت منعقدہ امتحانات اور انٹرویوز میں میرٹ کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرنے والے ضلع بدین کے 101 مرد اور 16 خواتین امیدواروں کو اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہیں سندھ پولیس میں بطور کانسٹیبل خدمات کے لیے جوائننگ آرڈرز دیے گئے۔تقریب سے خطاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایل پی جی کنٹینر سے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے این ایف کے مطابق ڈرگ نیٹ ورک لوچستان کے راستے منشیات سمندر کے ذریعے بیرونِ ملک بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔اے این ایف حکام کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم-8 گوادر سی پیک روڈ پر مشکوک ایل پی جی گیس کنٹینر قبضے میں لیا، جس سے 553.5 کلوگرام آئس اور 40 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ ڈی ٹی او کے دو کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ ادارے کے مطابق منشیات کو پنجگور سے تربت کے...
ناظم آباد میں کے الیکٹرک کاعملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کربجلی چوری کے خلاف کارروائی کررہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
مرتضیٰ وہاب کو جماعت فوبیا ہوگیا ہے، چیئر مین نیو کراچی ٹائون ، فائف جے کی 15گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹر 5J نیو کراچی کا دورہ کیا اور فائف جے کے مختلف بلاکس میں پیور بلاک کی تنصیب کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر یوسی 5 کے چیئرمین راجا عطاالرحمن، وائس چیئرمین توقیر خان، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔چیئرمین محمد یوسف نے بتایا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے 600 گلیوں میں پیور بلاک لگانے کے جامع پروگرام پر تیزی سے عمل جاری ہے جس کے تحت آج فائف جے میں بھی باضابطہ طور پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹاؤن کی 400 سے زائد گلیوں میں پیور بلاک کی تنصیب مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے یونین کمیٹی نمبر01موسیٰ کالونی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیور بلاک کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 01کے چیئرمین عبیدالرحمن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیئرمین فراز حسیب نے پیور بلاک کے کام کے معیار، رفتار اور تکنیکی پہلوؤں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ علاقے کے مکین جلد سے جلد ان سہولیات سے فیضیاب ہو سکیں۔ معیار پر کسی قسم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نور الحق، نائب امرا سید سلطان روم ، نذر محمد برکی اور قیم ضلع راشد خان نے ایک مشترکہ بیان میں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی فرنٹیئر کالونی‘ پٹھان کالونی‘ میٹروول ، مومن آباد، ضیا کالونی و دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں۔ سردیوں کے آغاز پر بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ،لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ، عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کو پاکستان واپسی کی درخواست پر ان کی 20 یوم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل آئینی بینچ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی کی پاکستان واپسی کی درخواست پرسماعت کی۔نیب اور سرکاری وکلا کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نہیں چاہتے کہ درخواستگزار یا مفرور ملزم پاکستان واپس آئے۔ جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان آنے پر اسے احتساب عدالت میں پیش ہونا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان کے تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ عمران خان سے ملاقاتوں کی مسلسل بندش کے خلاف پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے پرامن احتجاج پر پولیس کے تشدد اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت درجنوں کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق، آئینِ پاکستان اور جمہوری اقدار کی کھلی توہین اور سنگین پامالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر ناجائز پابندیاں عائد کرنا، ان کو عملی طور پر قیدِ تنہائی میں رکھنا اور اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹائون میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے واقعے میں بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق سواتی کالونی کے نیازی محلہ میں شادی کی تقریب جاری تھی، تقریب کے دوران نشے میں دھت کچھ افراد نے ہوائی فائرنگ کی، منع کرنے پر جھگڑا ہوا اور عامر نامی شخص نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ملزم عامر شاہ موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ای چالان کے اجرا کیلیے جاری نوٹیفکیشن کیلیے قانونی تقاضے پورے نہ کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا اور موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا اور ان سے جواب طلب کر لیا۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے انکشاف کیا کہ ای چالان کے اجرا کیلیے جاری نوٹیفکیشن کیلیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، ابھی تک 2023 کا نوٹیفکیشن ہی قابل عمل ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شہر میں سڑکوں کا انفرااسٹرکچر تباہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والے 3 ہزار کلو گرام سے زائد زیر زمین کیبلز ضبط کرلی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائی محفوظ ریقے سے مکمل ہوئی، عوام بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کے الیکٹرک کا ساتھ دیں۔ کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بجلی چوری سے سالانہ دو لاکھ یونٹ کا نقصان ہوتا ہے، واجبات دو ارب سے تجاوز کرچکے ہیں۔ چند روز قبل کے الیکٹرک نے لیاقت آباد میں بجلی چوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہی مستوئی نے مختلف تھانوں میں تعینات 11 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جن میں ایک اے ایس آئی سمیت ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔معطل اہلکاروں میں سرجانی ٹان تھانے کے اے ایس آئی محمد نواز، ہیڈ کانسٹیبلز مرزا طاہر بیگ اور شاہد علی، پیرآباد تھانے کے کانسٹیبلز محمد شیراز طارق اور اصغر خان شامل ہیں۔اقبال مارکیٹ تھانے کے کانسٹیبلز ممتاز علی اور عبدالعزیز جبکہ مومن آباد تھانے سے عبدالجبار اور احسان علی کو بھی معطل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گلشنِ معمار تھانے کا کانسٹیبل زین احمد اور پاکستان بازار تھانے کا کانسٹیبل سیف الرحمن بھی معطل اہلکاروں میں شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کو ارکان نے عوامی اہمیت کے حامل مختلف توجہ دلائو نوٹس پیش کیے۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صابر قائمخانی نے اپنے توجہ دلائو نوٹس میں اس امر کی جانب توجہ دلائی کہ ڈیٹھا ٹول پلازا میرپور خاص روڈ پر حیدرآباد کے مقامی شہریوں سے بھی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یہ اصول ہے کہ جتنا سفر کیا جائے اتنا ہی ٹول ٹیکس دیا جاتا ہے۔ مقامی شہریوں سے ٹیکس وصول کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔میرا مطالبہ ہے کہ ٹنڈو الہٰیار، ٹنڈو جام اور میرپور خاص کے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جا ئے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
جامشورو: وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی پروفیسر اکرام دین اجن چوتھی انٹرنیشنل نرسنگ ریسرچ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)میاں سرفراز ٹاؤن کی یوسی 32کے چیئرمین اظہر شیخ کی کاوشوں سے ریشم بازار میں جاری ترقیاتی کام مکمل ہونے پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسی چیئرمین اظہر شیخ، ڈاکٹر اقبال ہارون، آل پاکستان صرافہ یونین کے نائب صدر شکیل مارواڑی،صرافہ یونین کے چیئرمین روف احمد، جنرل سیکرٹری یحییٰ پوجانی، ریشم بازار یونین کے صدر وقار عرف وکی، انجمن تاجران حیدرآباد ڈویژن کے صدر صلاح الدین غوری، نائب صدر محمد علی راجپوت، میڈیا کوآارڈنیٹر ناصر خان و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسی چیئرمین اظہر شیخ نے کہاکہ ہمارا عزم علاقہ کی خدمت کرنا تھا جوکہ ہم نے کردکھایا ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں اسریٰ یونیورسٹی حیدرآبادکے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح رجسٹرار سندھ زرعی یونیورسٹی غلام محی الدین قریشی نے ربن کاٹ کر کیاشدید سردی اور موسمی تبدیلیوں کی وجہ وہائی امراض میں اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق شدید سردی میں بیماریوں سے بچاو کے لیے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس افتتاح زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے رجسٹرار غلام محی الدین قریشی نے کیاافتتاحی تقریب میں اسریٰ یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹر کرنل (ر) افتخار احمد، ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر امداد علی سوہو سمیت مختلف شعبہ جات کے افسران اور نمائندے موجود تھے۔افتتاح کے بعد رجسٹرار اور مہمانوں نے کیمپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت )فلٹر پلانٹ ، واش روم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں واٹر ایڈ اور ایل ایچ ڈی پی کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے فارن فنڈنگ ایجنسی اور سندھ اسمبلی کے نمائندگان کا دورہ بدین اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات۔ضلع بدین کی دور دراز یونین کونسلوں کے پسماندہ دیہاتوں کے سرکاری اسکولوں اور بیسک ہیلتھ سینٹر میں صحت، صفائی ، پینے کے صاف پانی ، واش رومز میں معیاری سہولیات اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے واٹر ایڈ پاکستان اور لاڑ ہیومینیٹیرین آرگنائزیشن کی جانب 410 دیہاتوں میں جاری واش پروگرام کے تحت جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے غیر ملکی فنڈنگ ایجنسی کے نمائندے، واٹر ایڈ پاکستان اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز کی جعلی وفینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاسز اور بلیو لائٹس کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل میں تھانہ جات قاسم آباد،حسین آباد، نسیم نگر اور بلدیہ کی جانب سے 7 مقدمات درج کیے گئے ہیںتھانہ حسین آباد پولیس نے جعلسازی اور دھوکہ کرتے ہوئے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 233/2025 اور 234/2025 بجرم دفعہ420، 170,171 پی پی سی کے تحت دو مقدمات درج کرکے ملزمان روحان خان پٹھان اور شافع عباسی کو گرفتار کرلیا ہے۔ قاسم آباد پولیس نے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس پر کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 577/2025 اور 578/2025 بجرم دفعہ 420، 170، 171 پی پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)بیوی شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر پائی، بہن، بہنوئی کی موت کے صدمہ میں برادر نسبتی بھی زندگی کی بازی ہار گیا، گاؤں حاجی ابراہیم سولنگی کا رہائشی ریٹائرڈ اسکارپ ملازم محمد اسماعیل سولنگی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا، گھر اطلاع پہنچنے پر انکی اہلیہ بھی انتقال کر گئی، میاں بیوی کے نماز جنازہ کی ادائیگی اور آبائی قبرستان میں تدفین بعد برادری نسبتی علی نواز سولنگی دونوں اموات کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گیا، تین اموات سے علاقہ میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلہار (نمائندہ جسارت) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ پر قبضہ کرنے کے بیان پر تلہار شہر میں ہندو اور کرسچن برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا پریس کلب تلہار کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھارتی وزیر کے خلاف شدید نعرے بازی سندھی قوم پرامن قوم ہے لیکن ہماری امن پسندی کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اپنے وطن کے انچ انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں منجی لال کانٹیسا کا شرکا سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق. چند روز قبل بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک نجی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کی سرزمین پہلے بھارت کا حصہ تھی اور آج بھی سندھ میں بڑی تعداد میں ہندو لوگ آباد ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، مقتول صدام لاشاری کے قاتلوں کے خلاف 5 مشتبہ افراد گرفتار ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر سکھر پولیس نے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود، سعید آباد کے کچے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی مقتول صدام لاشاری کے قتل کے ذمہ دار ڈاکو قادر عرف قادروں خروس جتوئی گینگ کی گرفتاری کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی تھی، جس میں بکتر بند گاڑیاں اور جدید مشینری استعمال کی گئی۔ کارروائی کے دوران گینگ کے کئی ٹھکانے تباہ کر کے آگ لگائی گئی، تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت) شہری کی جانب سے نجی تعلیمی ادارے کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویژن نے فوری طور پر معاملہ متعلقہ محکمے کو بھیجتے ہوئے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ جلد از جلد جمع کروائیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے رہائشی نے درخواست میں کہا تھا کہ نجی تعلیمی ادارہ قوانین کے برخلاف مختلف نوعیت کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جن میں ممکنہ طور پر اضافی فیس، غیر قانونی چارجز، طلبہ پر زبردستی چیزیں خریدنے کا دباؤ، یا دیگر خلاف ورزیاں شامل ہوسکتی ہیں۔درخواست موصول ہونے کے بعد کمشنر آفس نے اسے “خود وضاحتی” قرار دیتے ہوئے فوری طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹری سے اکاونٹ کلرک کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اکبر شاہ پر کوٹری کے نوجوان دانش شیخ کو اغواکرنے اور حبس بجا میں رکھنے کا الزام۔عدالت کے حکم پر پولیس نے ملزم کو دوران ڈیوٹی ہسپتال سے حراست میں لیلیا۔ملزم کی کوریج کرنے ولے میڈیا پرسن کو گالیاں دینے اور موبائل چھینے کی کوشش۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا۔ملزم تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹری کے اکاونٹ کلرک اکبر شاہ کو جامشورو پولیس نے گزشتہ روز ہسپتال سے اغواء کے کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے گرفتاری کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر موقع پر موجود فریادی نے...
فائل فوٹو کراچی کی بجلی کمپنی کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرکے زیرِ زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑلیا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تین ہزار کلوگرام سے زائد زیرِ زمین کیبلز ضبط کرلی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری سے سالانہ دو لاکھ یونٹ کا نقصان ہورہا تھا، واجبات دو ارب روپے سے تجاوز کرچُکے تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائی کی گئی۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی میں سندھ کے وزیراعلیٰ یا کسی اور کا کوئی کردار نہیں ہے اور اس حوالے سے ہم سے نہیں پوچھا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کرافٹ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج تین روزہ فیسٹیول میں آیا ہوں، یہاں صرف سندھ نہیں بلکہ پنجاب اور دیگر صوبوں سے بھی لوگوں نے اسٹال لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کے کڑھائی کام اور دیگر ہنر آپ دیکھ سکتے ہیں، ایک ملاح برادری کی خاتون کو دیکھ بھی بہت خوشی ہوئی، کلچر ڈپارٹمنٹ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، یہاں جس...
جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک نئی کابینہ کے اراکین کی منظوری دیدی، بیان کے مطابق اس سے پہلے موجود کابینہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس نہ بلانے پر کالعدم ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک نئی کابینہ کے اراکین کی منظوری دیدی۔ بیان کے مطابق اس سے پہلے موجود کابینہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس نہ بلانے پر کالعدم ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی صوبائی کابینہ میں مولانا عطاء اللہ شہاب سرپرست جبکہ مولانا قاری عبد الکریم بخاری کو صوبائی امیر مقرر کر...
اسلام آباد: وزیراعظم کے فوکل پرسن یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز کے متاثرین کے تحفظ کا قانون جلد اسمبلی سے منظوری ہونے کا امکان ہے۔ فوکل پرسن یوتھ پروگرام ذیشان نقوی نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹرز متاثرین کے حقوق کا صدارتی آرڈیننس منظوری کے بعد قانون بن جائے گا، سیکٹرز C-13، D-13، F-13،H-16 سمیت دیگر سیکٹرز کے متاثرین کو آئینی اور قانونی تحفظ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی منظوری سے ہزاروں خاندانوں کو مضبوط قانونی تحفظ ملے گا، وزیراعظم اور صدر پاکستان کی مشاورت اور سپورٹ سے صدارتی آرڈیننس کا اجرا ممکن ہوا۔ ذیشان نقوی نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ...
روس کے ریاستی مواصلاتی نگراں ادارے روسکومنیڈزور نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔ خبررساں ادارے کے مطابق اگر واٹس ایپ نے روس کے قوانین کا پاس نہ کیا تو ایپلی کیشن پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ روسی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کالز پر اگست پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا ایک سلسلہ ہے۔ حکام کی جانب سے ان پلیٹ فارمز (بشمول میٹا) پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ فراڈ اور دہشتگردی کے کیسز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات نہ شیئر نہیں کر رہے۔ جمعہ کے روز روسکومنیڈزور نے الزامات دہراتے ہوئے...
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اپنے شہید کمانڈر کا بدلہ لینے کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے سینیئر کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بہادر سپاہی قرار دیا۔ نعیم قاسم نے کمانڈر علی طباطبائی کی شہادت پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل تیار ہے، انھیں جلد ایک مؤثر اور نہایت نقصان دہ انتقام کا سامنا کرنے پڑے گا۔ حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا اسرائیل کو جارحیت...
اسلام ٹائمز: 29 نومبر صرف ایک تاریخی دن نہیں، بلکہ ایک یاد دہانی ہے کہ عالمی طاقتیں اکثر انصاف کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دیتی ہیں۔ اقوام متحدہ مظلوم عوام کے حقوق کی حفاظت میں ناکام تھی اور آج بھی ناکام نظر آتی ہے۔ فلسطینی عوام نے کئی دہائیوں تک اپنی زمین اور آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں، جس کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ یہ دن بتاتا ہے کہ اقوام متحدہ اس دن کو یوم یکجہتی فلسطین قرار دے کر اپنی اس خیانت اور ناانصافی سے بچ نہیں سکتی، جو اس نے ماضی میں فلسطینیوں کے ساتھ کی ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان 29 نومبر کا دن ہر سال فلسطینی عوام...
گزشتہ روز گلگت میں نون لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے جہاں اپنے کارنامے گنے وہاں انہوں نے یہ حیران کن دعویٰ بھی کر دیا کہ جی بی میں دو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ "دو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے" وفاقی وزیر احسن اقبال کا یہ بیان گلگت بلتستان میں موضوع سخن بنا ہوا ہے اور شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز گلگت میں منعقدہ نون لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے جہاں اپنے کارنامے گنے وہاں انہوں نے یہ حیران کن دعویٰ بھی کر دیا کہ جی بی میں دو...
جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی فضاؤں پر جمعہ کو ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہو کر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، ہواؤں کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی معمول سے تیز ہوائیں اتوار تک چل سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں چلنے والی معمول سے تیز شمال مشرقی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگیا، جس کی وجہ سے گرم ملبوسات کا استعمال بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہر کی...
وزیراعلیٰ پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ اپنی حکومت کی تمام ذمہ داریاں چھوڑ کر راول پنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر ایک دن بیٹھے رہے، ان کی ضد تھی کہ جیل کے حکام ان کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ان کی پارٹی کے بانی سے ملاقات کروائیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی ملاقاتیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، یہ ملاقاتین جیل کے قواعد کے خلاف ہیں۔ جیل حکام کے اس انکار کو لے کر خیبر پختونخوا کے...
اسلام ٹائمز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے رضاکار فورس بسیج سے خطاب میں کئی اہم علاقائی مسائل پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ایک رضاکار کی بنیادی خصوصیات کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ امریکہ سے مذاکرات کے حوالے سے سخت انتباہ بھی دیا ہے۔ تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے رضاکار فورس بسیج سے خطاب میں کئی اہم علاقائی مسائل پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ایک رضاکار کی بنیادی خصوصیات کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ امریکہ سے مذاکرات کے حوالے سے سخت انتباہ بھی دیا ہے۔ تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق:شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ، عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی بار بار کی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کریں، انہوں نے اسرائیل کے بیعت جن کے شہر پر حملے کو شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر کی جانے والی کارروائی قرار دیا۔شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملہ “غدارانہ اور جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا” تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی جارحیت کرنے والے کو مزید جرائم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور...
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا کہ نون لیگ کی پوری وفاقی کابینہ بھی گلگت بلتستان آئے گی تو جی بی کے عوام ووٹ نہیں دینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ گلگت بلتستان میں اب بند گلی میں بند ہو چکی ہے، اس لیے سو فٹ کے دائرے میں جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پارلیمان کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے رہے تاکہ انہیں اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت مل سکے، تاہم رات بھر انتظار اور کوششوں کے باوجود یہ ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن چیف جسٹس نے ان سے ملنے سے انکار کردیا، صورتحال پر...
سابق وزیر قانون اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے لئے مشورہ دیا ہے کہ ان کو اس وقت تک بھوک ہڑتال کرنی چاہیے جب تک وہ عشقِ عمران خان میں مرے نہ۔ ایک نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوالات کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سنجیدگی سے مشورہ دیا کہ جلاؤ گھیراؤ، اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہیے، کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کوئی جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے۔وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کو عمران خان سے کوئی خوف نہیں، سب کو قانون...
الیاس صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے چار بار حکومت کے دوران احسن اقبال کے اُس ہاتھ میں پلستر چڑھا ہوا تھا جس سے گلگت بلتستان کو بجلی دینی تھی، جو اب الیکشن سے پہلے اتر گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی نے ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ جی بی میں دو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ الیاس صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے چار بار حکومت کے دوران احسن اقبال کے اُس ہاتھ میں پلستر چڑھا ہوا تھا جس سے گلگت بلتستان کو بجلی دینی تھی، جو اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ کے ضلع تائی پو میں واقع رہائشی کمپلیکس وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں لگنے والی تباہ کن آگ کو تقریباً 40 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد بجھایا تو گیا، تاہم اس المناک سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔جمعے کے روز بھی امدادی ٹیمیں تباہ شدہ بلاکس کے اندر سرچ آپریشن میں مصروف رہیں اور اسی دوران رشتے دار اسپتالوں اور ایمرجنسی مراکز کے چکر کاٹتے رہے تاکہ اپنے پیاروں کی کوئی اطلاع مل سکے۔یہ آگ بدھ کی دوپہر اس وقت شروع ہوئی جب 36 منزلہ رہائشی عمارتوں پر مشتمل آٹھ بلاکس میں شعلے نہایت رفتار سے پھیل گئے اور دیکھتے ہی...
اپنے ایک جاری بیان میں انصار اللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ تاریخ سے سبق نہیں لیتے اور اپنے دفاعی حق سے دستبردار ہو جاتے ہیں ان کا انجام بہت برا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار اللہ" کے پولیٹکل آفس نے اعلان کیا کہ وہ "دمشق" کے مضافات میں "بیت جن" پر صیہونی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ حالیہ صیہونی حملہ، شامی سالمیت کی واضح خلاف ورزی ہے جس کا مقصد قبضے کے دائرہ کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس علاقے کے باشندوں کی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف شجاعانہ مزاحمت کو سراہتے ہیں۔ صرف جہاد اور مقاومت ہی دشمن سے نمٹنے کا ہتھیار ہیں۔...
فوٹو: سوشل میڈیا۔روسی سفارتخانہ اسلام آباد ایف نائن فاطمہ جناح پارک میں روسی خلا باز یوری گاگارین کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔ روسی سفارتخانے کے مطابق افتتاحی تقریب میں روس کے وزیر توانائی سرگئی سیویلیف اپنے پاکستانی ہم منصب اویس لغاری کے ساتھ شریک ہوئے۔ روسی وزیر توانائی نے اس موقع پر کہا کہ خلائی تحقیق تمام ممالک کی بھلائی کےلیے ہو، یہ ہماری مشترکہ تاریخ کا عظیم کارنامہ ہے۔ روسی سفارتخانہ کے مطابق آئندہ سال روس پاکستان کانفرنس برائے خلائی تحقیق اور اسپیس انفرااسٹرکچر اسلام آباد میں ہو گی۔ مجسمے کی تنصیب روس پاکستان انٹر گورنمنٹل کمیشن کے دسویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ روسی سفارتخانے نے فنڈز فراہم کرنے والے اداروں اور پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
سائنس دانوں نے زمین پر ایسے مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں ہمارے نظام شمسی سے باہر سے آنے والے خلائی اجسام کے ٹکرانے کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟ نئی تحقیق میں ان اجسام کی ممکنہ رفتار اور زمین سے ٹکرانے کے زاویے وغیرہ کا حساب لگایا گیا ہے۔ رواں سال یکم جولائی کو دریافت ہونے والا پراسرار بین النجمی دُم دار ستارہ 3 آئی اٹلس پہلے ہی سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی 2 بین النجمی اجسام— ’اوٗمواموا‘ (2017) اور بوریسوف (2019) ہمارے نظامِ شمسی کا دورہ کر چکے ہیں۔ اگرچہ ناسا نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، پولیس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران شہر میں قتل و غارت، اغوا اور اسٹریٹ کرائم کے سنگین واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پشاور میں سال بھر میں 517 افراد کو قتل کیا گیا، جب کہ اقدامِ قتل کے 785 واقعات بھی مختلف تھانوں میں درج ہوئے، جو شہر میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات کی سنگینی واضح کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے ابتدائی تین ہفتوں میں ہی 9 شہری قتل ہوئے، جب کہ اسٹریٹ کرائمز کے دوران راہزنوں نے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیکسلا پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو کمسن بچوں ارحم اور حیدر علی کو بازیاب کرا کے ان کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں بچے اور ان کے والدین امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ تقریباً چھ ماہ قبل والد گھریلو رنجش کے باعث بچوں کو امریکا سے پاکستان لے آیا تھا، جس کے بعد والدہ نے بچوں کی تلاش شروع کی۔ بچوں کی پاکستان موجودگی کا سراغ ملتے ہی والدہ غوثیہ پاکستان پہنچیں اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بچوں کی حوالگی کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کی بازیابی اور والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا معمولی سا اضافہ بھی نوجوانوں میں پری ڈائیبیٹیز اور خون میں شوگر کی سطح بڑھنے کے خطرات کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ فاسٹ فوڈ، تیار شدہ پیکجڈ اسنیکس، میٹھی اور نمکیات سے بھرپور ڈرنکس اور غیر صحت بخش چکنائی والی خوراکیں نوجوان جسم پر تیزی سے منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، جس سے مستقبل میں ذیابیطس کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔مطالعے کی مرکزی محققہ ڈاکٹر وائیا لیڈا چاٹزی کا کہنا ہے کہ نوجوانی انسان کی طویل المدتی صحت کی بنیاد رکھنے کا دور ہے، اور اگر اسی مرحلے پر غذا کے حوالے سے احتیاط برتی جائے تو...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی تقرری کے بعد سے ہی انہیں عہدے سے ہٹائے جانے یا ان کے اختیارات پر تنازعات کی خبریں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہی ہیں۔ کامران ٹیسوری کو اکتوبر 2022 میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (MQM-P) کے کوٹے سے گورنر سندھ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کے تقرر اور اس کے بعد کی سرگرمیوں سے متعلق کئی خبریں اور تنازعات سامنے آتے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم میں ان کی شمولیت اور فوراً بعد گورنر بننے کے معاملے پر ایم کیو ایم کے اندر بھی شدید اختلافات پائے جاتے تھے، جس کی وجہ سے یہ خبریں زور پکڑتی تھیں کہ پارٹی کے ناراض دھڑے انہیں ہٹانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ 2022 سے سال 2025...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کاشف محمود نے آج جمعے کے روز اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ، میرے منجلے (درمیانے) بیٹے محمد ابان کاشف حافظ قرآن بن گیا ہے۔ اس تصویر میں کاشف محمود کی خوشی دیدنی ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کو ملنے والی کامیابی پر بہت زیادہ فخر ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Kashif Mahmood (@kashifmahmood.official) کاشف محمود کی اس پوسٹ پر اُن کے...
ہانگ کانگ کے رہائشی علاقے تائی پو میں وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں لگی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی۔ آگ میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، 65 ہلاک، 300 لاپتا، 2 مشتبہ افراد گرفتار حکام کے مطابق عمارتوں میں نصب فائر الارم طویل عرصے سے خراب تھے جس کے باعث آگ مزید تیزی سے پھیلی، آگ بدھ کی دوپہر بھڑکی اور سات بلند رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ 15 منٹ کے اندر 3 بلاکس دہکتے شعلوں میں تبدیل ہو گئے۔ فائربریگیڈ کے مطابق آگ 40 گھنٹے بعد جمعے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:ھارت میں ایک نوجوان دلہے نے سسرال کی جانب سے جہیز میں پیش کیے گئے لاکھوں روپے ٹھکرا کر معاشرے کو ایک مضبوط اور مثبت پیغام دے دیا۔ 26 سالہ دلہے کے اس فیصلے نے نہ صرف شادی کی تقریب میں موجود افراد کو حیران کیا بلکہ ملک بھر میں تعریفوں کے چرچے بھی شروع ہوگئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 22 نومبر کو ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں پیش آیا، جہاں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کے گھر والوں نے روایتی رسم کے تحت 31 لاکھ بھارتی روپے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 97 لاکھ روپے بنتے ہیں، ایک تھال میں سجا کر دلہے کے سامنے رکھے۔رپورٹس کے مطابق 24 سالہ دلہن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے فلسطین کی حق خودارادیت کو تسلیم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ روس نے غزہ پر امریکی قرارداد 2803 پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جسے 17 نومبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا، اس قرارداد کو 13 ووٹوں کے ساتھ منظور کیا گیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ماریا زخارووا نے بتایا کہ امریکی منصوبہ جسے “پیس کونسل” اور “انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس” کے قیام کے لیے تیار کیا گیا فلسطینی حکام کی شمولیت کے بغیر تیار کیا گیا اور اسرائیل کی بطور قابض طاقت ذمہ...
ویب ڈیسک : پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخاب آج ہونے والے 29ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ہوا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے چیئرمین شپ پر پاکستان کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اگلا ای سی او وزراتی کونسل اجلاس 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔
سٹی 42 : پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ایم پی ایز کی حلف برداری کے دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی، حکومتی بینچوں سے بھی شیر آیا کے نعرے لگائے گئے۔ حلف اٹھانے والوں میں نومنتخب ارکان اسمبلی میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی ، آزاد علی تبسم ، طاہر پرویز ، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل ہیں۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا، اپوزیشن کے شور شرابے میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ حلف کے...
پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام لکھا ہے۔ انوشے عباسی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی والدہ ناہید عباسی کی چوتھی برسی ہے۔ اداکارہ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں! چار سالوں میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا کہ آپ کی یاد نہ آئی ہو، میں ہر روز اللہ تعالیٰ سے آپ کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کرتی ہوں۔‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’ماما میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور آپ کی کمی روز محسوس ہوتی ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Anoushay...
ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع فلم ’دھریندر‘ ریلیز پہلے ہی مشکلات کا شکا ہوگئی، فلم کی ریلیز روکنے کیلئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میجر محیت شرما کے اہلِ خانہ نے درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ فلم میں دکھائی گئی کہانی اور کردار میجر شرما کی حقیقی زندگی، خفیہ مشن میں ان کی کارکردگی سے “غیر معمولی حد تک مماثلت” رکھتے ہیں اور یہ سب کچھ ان کے خاندان یا بھارتی فوج کی اجازت کے بغیر کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ فلم کے ٹریلر اور پروموشنل مواد میں دکھائے گئے کئی مناظر اور آپریشنز میجر شرما کے کیریئر سے ملتے جلتے ہیں۔ ٹریلر...
وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی کی تیاری، سپر ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کے بعد اس حوالے سے تکنیکی اور پالیسی سطح پر باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کم آمدنی والے اور درمیانی تنخواہوں والے افراد کو ریلیف دینے کیلئے ٹیکس ریٹس میں تبدیلیوں پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں بھی کمی کی ہدایت دی ہے، جسے بتدریج کم کرکے...
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این ایچ اے افسران کو کرپشن الزامات پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ ذیلی کمیٹی مواصلات میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)افسران کو بدعنوانی اورکرپشن کے الزامات کی بنیاد پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔اجلاس میں این ایچ اے حکام نے بتایا کہ کیرج 3 منصوبہ بلیک لسٹ کمپنی کو دئیے جانے کے حوالے سے رپورٹ...
تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے حالیہ واقعے کے بعد دوشنبے میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی شب افغانستان کی جانب سے تاجکستان کی سرحدی پٹی پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 چینی شہری مارے گئے۔ چینی سفارتخانے نے اپنی ایک اعلامیے میں بتایا کہ یہ حملہ تاجکستان کے جنوب مغربی حصے صوبہ ختلان میں بدھ کی شام پیش آیا جہاں 3 چینی شہری جان سے گئے اور ایک زخمی ہوا۔...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت خزانہ کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے، ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عوامی قرضہ 1371ارب روپے کم ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں رواں ماہ مہنگائی کی شرح 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال محتاط طور پر مثبت دکھائی دے رہی ہے، خوراک کی قیمتوں اور زرعی آؤٹ پٹ پر دباؤ پڑا ہے اور صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نفاذ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے اطراف امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ اضافی سکیورٹی کے لیے خصوصی پلان نافذ کر دیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک برقرار رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل روڈ پر پانچ اضافی پکٹس قائم کیے گئے ہیں جن میں داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھ پور شامل ہیں۔ ان مقامات پر اضافی نفری تعینات رہے گی جبکہ پولیس افسران اور اہلکار 12، 12 گھنٹے کی دو شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار...
بھارت (ویب ڈیسک) اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک نوجوان دلہے کے غیر معمولی فیصلے نے سوشل میڈیا پر بھرپور داد سمیٹ لی ہے۔ شادی کی تقریب کے دوران دلہے نے دلہن کے اہل خانہ کی جانب سے دیا جانے والا 31 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) کا جہیز لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے محض ایک روپیہ قبول کیا، جسے صارفین جہیز کے خلاف ایک مضبوط اور باوقار پیغام قرار دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اودھیش رانا کی شادی 22 نومبر کو شہاب الدین پور گاؤں کی رہائشی ادیتی سنگھ سے مقامی بینکوئٹ ہال میں انجام پائی۔ تلک کی رسم کے دوران دلہن کے اہل خانہ نے روایتی طور پر 31 لاکھ...
پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے احتجاج کیا، حلیم عادل شیخ اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت دیگر کو حراست میں لے لیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے احتجاج کیا، حلیم عادل شیخ اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کروانے پر یہ مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔
کراچی:(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہو کر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، ہواؤں کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی معمول سے تیز ہوائیں اتوار تک چل سکتی ہیں۔ شہر میں چلنے والی معمول سے تیز شمال مشرقی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے گرم ملبوسات کا استعمال بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد...
کراچی:(نیوزڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بلوچستان میں کارروائی کے دوران ایل پی جی گیس کنٹینرسے 154.15 ملین ڈالر مالیت کی منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی اور ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم(ڈی ٹی او)کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کےخلاف جاری کارروائیوں میں اے این ایف کو ایک اور شان دار کامیابی ملی ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے منشیات اسمگلرز نیٹ ورک کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات کی بھاری...
کوئٹہ میں ایک ملاقات کے موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے مابین صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق باقاعدہ طور پر مفاہمتی یاداشت پر دسخط کئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اور جرمن کمپنی نے بلوچستان کے ضلع حب میں جرمن کمپنی کی جانب سے پانچ کروڑ ڈالر کی لاگت انرجی اینڈ آئل ریفائنری انفراسٹرکچر قائم کرنے کے معائدے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخب کر لئے۔ آج کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے وفد کے درمیان کوئٹہ میں سرمایہ کاری سے متعلق ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور اوچ گروپ آف کمپنیز کے مابین صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق...