data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اس نے صومالیہ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے کر لیا ہے جس کا مقصد ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فیسیلٹی (ای سی ایف) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی تکمیل ہے۔ معاہدہ 16 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والی بات چیت کے بعد طے پایا جس کی قیادت صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ران بی نے کی۔معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مشروط ہے، جس کے بعد صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ غیر ملکی امداد میں کٹوتیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کے لیے صومالیہ 4 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی معاونت کی درخواست کی ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔

اس سے پہلے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ اسی ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ 

ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان پہلا گرین پانڈا بانڈ رواں سال کے اختتام سے قبل جاری کرے گا۔

قوی ایئر لائن اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت پر پیش رفت ہوئی ہے۔

یورپ اور برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی سے قومی ایئر لائن سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش ہے، پانچ گروپس نے قومی ایئر لائن کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا
  • پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا،آئی ایم ایف
  • ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
  • امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہائے وے پر طیارہ گرکر تباہ
  • ڈنمارک کے ولی عہد نے ایف16 طیارہ اڑانے کا خواب پوراکرلیا
  • اٹلی : پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا‘ 3 اہلکار ہلاک
  • چین کا نیا تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ
  • میکسیکو میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 130ہوگئی
  • جنوبی افریقا: بس کھائی میں گرنے سے 42 مسافر ہلاک