اے این پی پارلیمانی اور جمہوری اصولوں پر پرعزم ہے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ اے این پی پارلیمانی اور جمہوری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ملک کی سیاسی روایت کو مستحکم کرنے کیلیے پرعزم ہے۔ مرکزی صدر ایمل ولی خان کا حالیہ بیان پارلیمانی بالادستی کا غیرمشروط اثبات ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ سے ایوان کی بالادستی کی علمبردار رہی ہے۔ ایمل ولی خان کی سینیٹ میں تقریر کا محور یہی بنیادی نظریہ تھا، جس میں کسی فرد یا ادارے کی بے حرمتی کی نیت قطعی بھی شامل نہیں تھی، معذرت نامناسب الفاظ کے استعمال کے حوالے سے ہے جوکہ جمہوری مزاج اور شائستہ سیاسی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے ضروری ہے۔ مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کا کہنا ہے کہ مرکزی صدر ایمل ولی خان کے بیان کے ذریعے یہ بھی واضح ہوا کہ حکومت معدنیات و قدرتی وسائل کے حوالے سے کبھی بھی تجاوز نہیں کرے گی اور آئین میں درج صوبوں کے حقوق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ہم مظلوم قومیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کرتے ہیں۔ ایمل ولی خان نے اس بات کو دہرایا ہے کہ وہ پختونخوا اور بلوچستان کی مظلوم قومیتوں کے نمائندے کے طور پر آئینی دائرہ کار سے تجاوز کے خلاف ہر صورت میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔ معدنی وسائل پر مقامی عوام کے حقوق کو تحفظ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔انجینئر احسان اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا مؤقف ہے کہ پختونخوا اور بلوچستان کے وسائل پر مقامی آبادیوں کو ترجیحی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ ہم معاشی ترقی کے حامی ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مقامی عوام کے مفادات کو نظرانداز کیا جائے۔ہم دفاعی اداروں کے قومی کردار کے قدرشناس ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔عوامی نیشنل پارٹی کا مؤقف واضح اور مستحکم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، مدت مکمل ہونے پر گھر چلے جائیں گے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، وہ اپنی مدت مکمل کرکے سیدھے گھر چلے جائیں گے، نہ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے، نہ ایوانِ صدر جائیں گے۔وہ کسی سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اتحادی حکومت کی قیادت نہیں کریں گے۔ نواز شریف اگر وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش یا حمایت کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہباز شریف خود وزارتِ عظمیٰ ان کے قدموں میں رکھ دیں گے۔
پیپلز پارٹی یا تو بتائے کہ (ن) لیگ اچھی حکومت کر رہی ہے یا الگ ہوجائے: شفقت عباس اعوان
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، ماضی میں دونوں جماعتوں نے کئی مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سیاسی حریف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں، دشمنی کا جذبہ ایک مخصوص جماعت میں ہے، ہم اس سوچ کے قائل نہیں۔
مزید :