کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
رونالڈو نے گزشتہ روز ہنگری کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کیے۔ تاہم ان کی ٹیم میچ میں فتح حاصل نہ کرسکی اور مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔
40 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کے گولز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔
انہوں نے گوئٹے مالا کے سابق کھلاڑی کارلوس روئز کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ورلڈکپ کوالیفائرز میں 39 گول کر رکھے تھے۔
ارجنٹینا کے اسٹار لیونل میسی 36 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
???????????? Cristiano Ronaldo: The all-time top goalscorer in #FIFAWorldCup qualifying history!#WeAre26 pic.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور ٹیسٹ: پاکستان کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی آؤٹ
قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے دن کے ٹیسٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔
پاکستان کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 135 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔
آج کھیل کے چوتھے دن کا آغاز اوپننگ بیٹر ریان ریکلیٹن اور ٹونی ڈی ذوزی نے کیا لیکن شاہین شاہ کے بال پر بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد 55 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹرسٹان اسٹبس بھی نعمان علی کے بال پر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ
واضح رہے کہ کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے تعاقب میں 269 رنز بنا سکی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کرکٹ