Jasarat News:
2025-10-15@16:41:28 GMT

فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی منظور

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے دی گئی بولی کو منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے لیے پیش کی گئی بولی مقررہ ریفرنس پرائس سے زیادہ تھی، اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کی نامزد کمپنی کے ساتھ سرکاری سطح (G2G) پر معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاہدے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید بہتری متوقع ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن اور اس عمل سے وابستہ تمام متعلقہ اداروں و افراد کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے اجلاس کے دوران اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت کے معاشی اصلاحات اور شفاف نجکاری کے عزم کو دہرایا۔ اجلاس میں وزرائے پیٹرولیم، نجکاری، ریلویز اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نجکاری کے

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی کا  اجلاس آج،لوکل گورنمنٹ بل  منظور ی کیلئے ایجنڈے میں شامل 

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر)صبح دس بجے شروع ہوگا ،حکومت نے لوکل گورنمنٹ بل کو آج ایوان سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اراکین کو سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے ۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلقہ سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ،پانچ توجہ دلائو نوٹسز بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان،امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
  • حرم الشیخ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات
  • غزہ امن کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار کی امریکی، ترک وزرا خارجہ سے گفتگو
  • اسحاق ڈار کی مارکو روبیو اور حاکان فدان سے ملاقات، جنگ بندی پر اظہار تشکر
  • اسحاق ڈار کی امریکی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، غزہ امن معاہدے پر تبادلہ خیال
  • پنجاب اسمبلی کا  اجلاس آج،لوکل گورنمنٹ بل  منظور ی کیلئے ایجنڈے میں شامل 
  • وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کےسالانہ اجلاس میں شرکت کےلیے امریکا پہنچ گئے
  • وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے