پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل سے متعلق دو تجاویز زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے امریکن روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کا دپرپا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا، ہوٹل سے متعلق مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔
ایک تجویز ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرکے بڑا کمرشل پلازہ اسکی جگہ تعمیر کیا جائے اور دوسرا آپشن یہ ہے کہ ہوٹل کو برقرار رکھ کر اسے تجارتی مقاصد میں تبدیل کرکے منافع کمایا جائے۔
اس متعلق کسی فرم سے جوائنٹ وینچر کے طور معاہدہ کیا جائے لیکن تاحال روزویلٹ ہوٹل کے لیے حکومت فنانشل ایڈوائزر کی تقرری نہیں کر سکی۔
اس سے قبل، ایک امریکی فرم نجکاری کمیشن کو روزویلٹ ہوٹل کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات سے دستبردار ہوگئی تھی۔ حکومت نے گزشتہ ماہ نئے فنانشل ایڈوائزر کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض معاہدے کی شرائط میں پبلک سیکٹر کمپنیوں کی تنظیم نو یا نجکاری شامل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روزویلٹ ہوٹل کے
پڑھیں:
بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز
بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی اے ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو دو دن تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا جبکہ مزید تین کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی۔
آسٹریلیا اے ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے خراب کھانے کی شکایت کی تھی۔
اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ہوٹل کے کھانے سے فوڈ پوائزننگ کی وجہ مسترد کرتے ہوئے کہا اگر کھانا خراب ہوتا تو دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی بیمار پڑتے۔