جرمنی:پولیس کو مشتبہ ڈرون مار گرانے کی اجازت ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی پولیس کو بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے ڈرونز کو مار گرانے کی قانونی اجازت حاصل ہو جائے گی۔ یہ اقدام روس کی جانب سے مبینہ جاسوسی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ الیکسانڈر ڈوبرنٹ نے ایک مسودہ قانون پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، جن میں الیکٹرو میگنیٹک پلسز، جی پی ایس میں خلل اور سگنل جامنگ جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ ڈوبرنڈٹ نے کہاکہ ڈرونز کو روکنے اور مار گرانے کا عمل اب وفاقی پولیس کے لیے باقاعدہ طور پر ممکن ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جرمنی اپنے اتحادی ممالک اسرائیل اور یوکرین سے جدید ڈرون دفاعی نظام سیکھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ جرمنی میں ایک مشترکہ ڈرون دفاعی مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں ریاستی اور وفاقی پولیس مل کر صورتحال کا تجزیہ کریں گی اور مشترکہ جوابی اقدامات طے کریں گی۔ واضح رہے کہ جرمنی نے اس سال کئی بار فوجی اڈوں، صنعتی مقامات اور دیگر اہم تنصیبات پر مشتبہ ڈرونز کی پروازیں رپورٹ کی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جنوبی جرمن شہر میونخ کے اوپر ڈرونز کی موجودگی کے باعث ائرپورٹ کو 2بار بند کرنا پڑاتھا، جس سے ہزاروں مسافروں کی پروازیں منسوخ یا موخر ہو گئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا دورئہ امارات‘ سرمایہ کاری کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی امارات پہنچ گئے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم کی صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں توانائی، زراعت، انفرااسٹرکچر اور اے آئی میں شراکت بڑھانے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ واضح رہے کہ 1983 ء کے بعد کسی بھی کینیڈین وزیراعظم کا یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔