جب عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا تو وہ اس ہدایت کی تعمیل کریں گے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا تو وہ اس ہدایت کی تعمیل کریں گے۔
اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہیں وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، جب انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا تو وہ اس ہدایت کی تعمیل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، اور ملاقات کے بعد پارٹی قیادت صورتحال سے متعلق وضاحت کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news استعفی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیراعلی علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کا وزیراعلیٰ کے پی کو ہٹانے کا مطالبہ
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کو برباد کردیا ہے، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعلی خیر پختونخوا کو ایک دن بھی عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔