عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔
عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و اسمبلیوں کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری مقرر کر دی الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و اسمبلیوں کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری مقرر کر دی علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری، پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائےگا، وزیرِ اعظم سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے: الیکشن کمیشن کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عہدے سے ہٹانے علی امین
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیر اعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط لکھ کر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں مبینہ رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں کو روکنا قابلِ قبول نہیں۔
وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے خط میں الزام لگایا کہ عمران خان کی بہنوں سمیت اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور بزرگ خواتین کو جیل کے باہر سڑک پر بٹھایا گیا، جسے انہوں نے انسانی اور اخلاقی اقدار کے منافی قرار دیا۔
انہوں نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چار فوری مطالبات پیش کیے ہیں جن میں عدالتی احکامات پر فی الفور عمل درآماد، بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی، جیل اور پولیس انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کرنا اور ملاقاتوں کے لیے باوقار اور قانونی نظام کے قیام کا مطالبہ شامل ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے قائد ہیں جن کے مینڈیٹ پر کے پی حکومت قائم ہے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے تاکہ سیاسی قیادت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔