صدر ایف پی سی سی آئی کا سی پیک فیز ٹو کے تحت کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
صدر ایف پی سی سی آئی کا سی پیک فیز ٹو کے تحت کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چائنیز بزنس ڈیلیگیشن نے ملاقات کی ، ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے سی پیک فیز ٹو کے تحت دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا،
صدر ایف پی سی سی آئی نے پاک چائنہ بی ٹو بی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کیلے فیڈریشن کی طرف سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے ٹیکنالوجی ،اے آئی ،اور انڈسٹریل کوآپریشن کے حوالے سے مشترکہ سینٹر کے قیام کی تجویز کی حمایت کی ۔
ملاقات میں نائب صدر فیڈریشن طارق جدون،چئیر مین کیپیٹل آفس کریم عزیز ،چیئر مین کوارڈینیشن ملک سہیل بھی شریک ہوئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوجوانوں میں بے چینی،جین زی اور فوج کی خاموش حمایت ،دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں کی چھٹی الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی پر بھارت کے خلاف چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، عاطف اکرام شیخ ریئر ارتھ اور دیگر متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات ایک جائز قدم ہیں، چینی وزارت تجارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر ایف پی سی سی ا ئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد کی گورنر کے پی کے سے ملاقات؛وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون مانگ لیا
سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی وفد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رہائشگاہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔
وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،جنید اکبر،ڈاکٹر امجد خان شامل تھے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے
تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی۔ وفد کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلٰی کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی سے تعاون درکار ہے۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا علی امین خان گنڈاپور کے استعفی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا،اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیساتھ صوبہ کی ترقی کیلئے آگے بڑھا جا سکتا ہے،صوبہ میں پائیدار امن اور عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا،پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علمبردار جماعت ہے۔