ترکیہ اور آذربائیجان کے اسپیکرز کی پنجاب اسمبلی آمد، پارلیمانی تعاون کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
لاہور:
گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کورتولموش اور اسلامی جمہوریہ آذربائیجان کی اسپیکر صاحبہ غفاروا اپنے پارلیمانی وفود کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، اراکین اسمبلی سارہ احمد، اسماء احتشام، رانا محمد ارشد، سیکرٹری جنرل چوہدری عامر حبیب اور سیکرٹری پارلیمانی امور خالد محمود نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
بعد ازاں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے دونوں برادر ممالک کے اسپیکرز سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاع، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے عوام اخوت، دوستی اور محبت کے اٹوٹ رشتے میں منسلک ہیں۔ تینوں ممالک کی علاقائی سالمیت اور استحکام کے لئے مشترکہ کوششیں خطے میں ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کو دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانا چاہیے۔ برادر ممالک ہر آزمائش اور چیلنج میں ہمیشہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، جبکہ تینوں ریاستوں نے بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔
گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کورتولموش اور اسپیکر ملی مجلس آذربائیجان صاحبہ غفاروا نے پرتپاک استقبال پر پنجاب کی پارلیمان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اسپیکر آذربائیجان صاحبہ غفاروا نے کہا کہ آذربائیجان 44 روزہ جنگ میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ہمیشہ شکر گزار رہے گا، تینوں ممالک کے مابین تجارت اور تعاون مستقل طور پر فروغ پانا ضروری ہے۔
ترک اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کورتولموش نے کہا کہ تینوں ممالک کا پارلیمانی تعاون ہماری مشترکہ تاریخ، ثقافت اور اخلاقی اقدار کا فطری تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین ریاستیں مگر ایک قوم ہیں، اور دہشت گردی کے خلاف کسی سمجھوتے کی گنجائش نہیں، مشترکہ دفاعی اور عسکری تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کا دورہ کروایا۔ دونوں ممالک کے اسپیکرز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ مزارِ اقبال پر حاضری دی اور عظیم تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا۔
انہوں نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی فکری خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر نے فاتحہ خوانی کرائی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ مہمانانِ گرامی نے مزارِ اقبال کی یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قبل ازیں، گرینڈ نیشنل اسمبلی ترکیہ کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کورتولموش اور آذربائیجان کی اسپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا اپنے اپنے وفود کے ہمراہ خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے، جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے معزز مہمانوں کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفود کی لاہور آمد پاکستان کے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات، پارلیمانی روابط اور ثقافتی اشتراک کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ترکیہ اور آذربائیجان صاحبہ غفاروا تینوں ممالک کے اسپیکر نے کہا کہ ممالک کے
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے دبئی میں جاری جیٹیکس گلوبل 2025 کے دوران یو اے ای کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری ہز عمر سووینہ السوویدی سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
شزا فاطمہ خواجہ نے ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی اشتراک پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر نے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن (جائٹیکس)کے موقع پر اے ایچ اے ڈی کے سی ای او منیب انجم سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سائبر سکیورٹی ایکو سسٹم کے فروغ پر اتفاق ہوا۔