فتنہ الہندوستان اور خوارج کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے،دانش چنا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دہشتگردی کی جنگ میں ملک اور قوم کے تحفظ کیلیے شہاد ت کا رتبہ پانے والے افوج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گی۔سیکورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف جذبہ شہادت کو مضبوط بناتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کنزرویٹو پارٹی کے سر براہ دانش چنہ نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کیخلاف ا ٓپریشن میں پاک فوج کے 11 جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاکت پر سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی داخلی و خارجی سرحدوں اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کررہی، انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی بہادری، فرض شناسی اور ملکی خدمت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء نے فتنہ الخورج کے خلاف وطن عزیز کی سلامتی،استحکام اور قیامِ امن کے لیے اپنی جانیں قربان کر کے افواج پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔