میرپورخاص، رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ کا خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-11-2
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) رکنِ قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اورکزئی میں 7 اور 8 اکتوبر 2025 ء کی درمیانی شب ہونے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیّب راحت اور اْن کے نو بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جری سپاہی، مادرِ وطن کے حقیقی محافظ ہیں جنہوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی جرأت، قیادت اور وطن سے محبت پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی یہ لازوال قربانیاں دراصل پاکستان کے امن اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ پوری قوم پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم میں متحد ہے-انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ بھارتی سرپرست دہشت گردی کے خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کےلئےفوج تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے فوج تعینات کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکل سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجاز افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیئے گئے ہیں، ضمنی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج طلب کی گئی، این اے 18 ہری پور، این اے 96 اوراین اے 104 فیصل آباد،این اے 143 ساہیوال میں فوج تعینات کی جائے گی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 185 ڈی جی خان اور این اے 139 لاہور میں فوج تعینات ہوگی۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی سے متعلق آرڈر کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔
صوبائی حلقے پی پی 73 سرگودھا،پی پی 98،پی پی 115، پی پی 116فیصل آباد ، پی پی 203 ساہیوال، پی پی 269 مظفرگڑھ اور پی پی 87 میانوالی میں فوج اورسول آرمڈ فورسزتعینات کی جائیں گی ۔