پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون منفرد ہے. سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون ایک منفرد اور سٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، جو صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کی خواہشات اور پارلیمان کی آواز کی عکاسی کرتا ہے.
(جاری ہے)
اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سہ فریقی سپیکرز کانفرنس کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی، اس موقع پر ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی اور آذربائیجان کی ملی مجلس کے اسپیکرز نے بھی شرکت کی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصبوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی شرکت کو پاکستان کے لیے باعثِ مسرت اور فخر قرار دیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ترکیہ اور آذربائیجان سردار ایاز صادق نے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی
پڑھیں:
ایاز صادق سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی تردید
ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو بطور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کرنے جا رہے ہیں۔ بلوچستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی اقدامات، عوامی فلاحی منصوبوں اور وفاقی حکومت کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو بطور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کرنے جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کیے جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور سیاسی استحکام کے لئے صوبے میں قائم اتحادی حکومت اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطوں میں اضافہ عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایاز صادق نے بلوچستان میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی خدمات اور ایوان کی کارروائی کو موثر انداز میں چلانے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں اور پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے۔