پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون منفرد اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون ایک منفرد اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، جو صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کی خواہشات اور پارلیمان کی آواز کی عکاسی کرتا ہے۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔ اس موقع پر ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی اور آذربائیجان کی ملی مجلس کے اسپیکرز نے بھی شرکت کی۔
افتتاحی اجلاس اور خیرمقدمی کلماتافتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصبوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی شرکت کو پاکستان کے لیے باعثِ مسرت اور فخر قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
انہوں نے کہا کہ سہ فریقی کانفرنس کا موضوع ’برادرانہ تعلقات کا استحکام، علاقائی امن و خوشحالی کے لیے پارلیمانی تعاون کا فروغ‘ ہے۔ یہ کانفرنس تینوں ممالک کے درمیان دوستی، اخوت اور علاقائی تعاون کے نئے باب کا آغاز ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی تعاون ایک منفرد اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، جو صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کی خواہشات اور پارلیمان کی آواز کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شراکت حکومتوں کی نہیں، عوام کے دلوں کی ترجمانی ہے۔ تینوں ممالک کی دوستی اعتماد، محبت اور اخوت پر مبنی ہے۔
ایاز صادق نے اس موقع پر ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفود کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا:
’پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کی دوستی زندہ باد۔ پاکستان زندہ باد، آذربائیجان زندہ باد، ترکیہ زندہ آباد!‘
عالمی و علاقائی صورتِ حال پر اظہارِ خیالاسپیکر نے کہا کہ موجودہ عالمی نظامِ سلامتی شدید دباؤ کا شکار ہے اور خودمختاری و علاقائی سالمیت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔
انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ غزہ میں دو سالہ ظلم و بربریت انسانیت کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ دنیا کو اب خاموشی توڑنی ہوگی۔
سردار ایاز صادق نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام 7 دہائیوں سے اپنے حقِ خودارادیت سے محروم ہیں۔ وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں، دہشتگرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے:سردار ایاز صادق
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مئی میں پاکستان پر کی گئی جارحیت کا قوم اور افواجِ پاکستان نے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا۔
ایاز صادق نے واضح کیا کہ بھارت کا جھوٹ اور پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک خصوصاً ترکیہ، آذربائیجان، چین اور سعودی عرب کے شکر گزار ہے جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
انہوں نے بھارت کی آبی معاہدہ منسوخی کی دھمکیوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عزائم خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ پاکستان ہمیشہ امن، احترامِ خودمختاری اور باہمی تعاون کی پالیسی پر کاربند رہا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف مؤقفسردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، اسے ختم کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پاک فوج نے ہوشمند اور مؤثر کارروائیوں سے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے۔
’شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم نے اپنی سرزمین امن اور استحکام کا گہوارہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔‘
ماحولیاتی تبدیلی اور موسمیاتی انصافاسپیکر نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب جیسے سانحات عالمی ماحولیاتی ناانصافی کا ثبوت ہیں، اور وقت کا تقاضا ہے کہ دنیا موسمیاتی انصافکے لیے مشترکہ اقدامات کرے۔
سردار ایاز صادق نے زور دیا کہ پارلیمان وہ ادارہ ہے جو عوامی نمائندگی کے ذریعے امن، ترقی اور خوشحالی کی سمت رہنمائی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمان آپسی تعلقات کے مزید استحکام کے خواہاں ہیں اور سہ فریقی پارلیمانی تعاون علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔
انہوں نے تجویز دی کہ تینوں ممالک کے پارلیمان ماحولیاتی تبدیلی، علاقائی سالمیت اور عالمی سلامتی پر مشترکہ گول میز کانفرنسز کا سلسلہ شروع کریں تاکہ پارلیمانی سطح پر ٹھوس تجاویز سامنے لائی جا سکیں۔
افتتاحی اجلاس کے اختتام پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششیں علاقائی استحکام اور عوامی خوشحالی کا پیش خیمہ ہوں گی۔
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی دوستی صرف آج کی نہیں، آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات پر سیشنز ہوں گے جن میں علاقائی امن، اقتصادی روابط، توانائی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی اور پارلیمانی سفارت کاری پر خصوصی غور کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترکیہ اور آذربائیجان سردار ایاز صادق نے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ پاکستان انہوں نے کہا کہ سہ فریقی تعاون افتتاحی اجلاس قومی اسمبلی تینوں ممالک علاقائی امن ممالک کے کرتا ہے کے لیے
پڑھیں:
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں بنالی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 63رنز ناٹ آئوٹ بنا کر نمایاں رہے،عثمان خان 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 27، صاحبزادہ فرحان 9، فخرزمان 1 اور بابر اعظم 0 پر پویلین لوٹے۔سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے4 جبکہ ایشان ملنگا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ونندو ہسارنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے کامل مشارا 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 40، کپتان داسن شناکا 17، پتھم نسانکا 8 اور کوشل پریرا 6 رنز بنا کر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب 1، 1 وکٹ لے سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک قومی اسمبلی میں بھارتی وزیردفاع کے متنازع بیان کیخلاف قرارداد منظور،سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ قرار بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے افواہیں بے بنیاد ہیں، اڈیالہ جیل حکام آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم