پاکستان کی معیشت کو افغان مافیا سے آزاد کرانا ناگزیر ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالات نے جو رخ اختیار کیا ہے، اس کے بعد پاکستان میں پچھلے 50 برس سے مقیم افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت کو افغان اثر سے آزاد کرانا ہوگا۔
مزید پڑھیں: بھارت، افغانستان کے ذریعے پاکستان سے بدلے کی کوشش کررہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
ان کے مطابق ’تنوروں سے لے کر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا اور کنسٹرکشن جیسے شعبے ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن پر افغانوں نے قبضہ جما رکھا ہے‘۔
افغانستان کیساتھ حالات نے جو کروٹ لی ھے اسکا پاکستان کو 50سال سے ھماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ھو گا۔
ھمیں اپنی معیشت کو انکے قبضے چھڑانا ھو گا۔ تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپر مافیا، کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارے شعبے ھماری معیشت کی ر یڑھ ھیں ۔
پاک…
— Khawaja M.
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کو دنیا کی دیگر سرحدوں کی طرح منظم ہونا چاہیے، جہاں کوئی شخص اپنی مرضی سے داخل یا خارج نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہو رہا ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
وزیرِ دفاع کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور حالیہ جھڑپوں میں متعدد فوجی شہید ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان مافیا پاکستان وزیر دفاع خواجہ آصفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان مافیا پاکستان وزیر دفاع خواجہ آصف دفاع خواجہ آصف
پڑھیں:
کراچی میں کچرا کنڈیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے، وزیر بلدیات سندھ
وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور کچرا کنڈیوں کے خاتمے کو ناگزیر قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے صوبائی وزیر محنت و سماجی تحفظ سعید غنی کے ہمراہ جیل چورنگی پل کے نیچے کچرا کنڈی فوری ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران سے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے کچرا کنڈیوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ گھر وں سے کچرا اٹھانے کے معیار کو بہتر بنائیں تاکہ کچرا کنڈیوں تک کچرا نہ پہنچے۔
شہید ملت روڈ کے دورے کے دوران وزیر بلدیات نے سڑکوں کی سوئپنگ کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی دی۔ دورے کے دوران چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان سمیع، قائم مقام ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈغلام عباس میمن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر احسن رضا، و یگر افسران موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملبہ اٹھانے کے لیے ضلع ایڈمنسٹریشن، پولیس اور متعلقہ ٹی ایم سی کی کوآرڈینیشن کے ساتھ لائحہ عمل بنائیں تاکہ جگہ جگہ ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جاسکے اور ملبے کو شہر میں پھینکنے کے عمل کو روکا جا سکے۔
علاوہ ازیں انہوں نے جی ٹی ایس امتیاز کا دورہ کیا اور جی ٹی ایس پر غیر متعلقہ افراد کا کچرے میں سے قابل استعمال اشیاء نکالنے اور کچرے میں آگ لگانے کے عمل کوروکنے کے لئے بھی حکمت عملی مرتب دینے کی ہدایت کی۔