ہم سوویت یونین ہیں نہ امریکہ اور نیٹو، ہم پاکستان ہیں: طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکہ یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارے ملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے جس طرح آپ کو جواب دیا، ابھی تو یہ آغاز ہے، افغان طالبان بھارت کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے سبق سیکھیں۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکہ یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علی لاریجانی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
پاکستان پہنچنے کے بعد لاریجانی نے تہران اور اسلام آباد کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون مختلف شعبوں میں خطے کے امن و سکون میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری، علی لاریجانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبہ خارجہ پالیسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات اور مشاورت کی تھی۔ پاکستان پہنچنے کے بعد لاریجانی نے تہران اور اسلام آباد کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون مختلف شعبوں میں خطے کے امن و سکون میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔