اسرائیل بمباری اور بھوک کے ذریعے فلسطینیوں کا قتل عام کررہاہے،کہف ندیم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مسلم کڈز حیدر آبادکی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بچوں نے فلسطینی بچوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اورفلسطینی بچوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی اور فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے انصاف کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر کہف ندیم کوآرڈینیٹر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ حیدرآباد، شارق صدر مسلم کڈز حیدرآباد اور عبداللہ طارق نائب صدر مسلم کڈز حیدرآبادنے خصوصی خطاب کیا اور فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں مضبوط موقف پیش کیا۔ننے منے معصوم بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، ان پر اسرائیلی مظالم کے خلاف تحریریں درج تھی ، بچے پرجوش انداز سے نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لوگوںنے بہت قربانیاں دیں مگر معصوم بچوں کو ظالم اسرائیلی درندے ظلم وستم کا نشانہ بنارہے ہیں بھوک افلاس سے بچے تڑپ تڑپ کے مررہے ہیں ہم سب بچے ان کی آواز بننے کے لئے میدان میں آئے ہیں ،آج ہم نے اسرائیلی مظالم کے خلاف یہ احتجاج کیا ہے تاکہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کا سبب بن سکے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جی 20کے ارب پتیوں کی سالانہ آمدن بھوک کے خاتمے کے لیے کافی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی تنظیم آکسفیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی بڑی معیشتوں سے تعلق رکھنے والے ارب پتی افراد نے گزشتہ سال 2.2 کھرب ڈالر کمائے، جو دنیا بھر سے غربت ختم کرنے کے لیے کافی رقم تھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق برطانوی فلاحی تنظیم نے رواں ہفتے ہونے والے طاقتور جی20 ممالک کے سربراہ اجلاس پر زور دیا کہ وہ جنوبی افریقا کی جانب سے عالمی سطح پر بے پناہ دولت کی عدم مساوات اور ترقی پذیر ممالک کو کمزور کرنے والے قرضوں کے مسئلے کے حل کے لیے پیش کی گئی تجاویز کی حمایت کرے۔ آکسفیم نے بتایا کہ فوربز کی فہرست میں شامل اعداد و شمار کے مطابق جی 20 کے رکن ممالک کے ارب پتیوں نے گزشتہ سال 2.2 کھرب ڈالر کمائے اور ان کی مجموعی دولت بڑھ کر 15.6 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ جو 3.8 ارب افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، انہیں اوپر لانے کے لیے سالانہ 1.65 کھرب ڈالر درکار ہیں۔ آکسفیم نے اس سفارش کی حمایت کی ہے جسے جنوبی افریقا سربراہ اجلاس میں پیش کرے گا۔ اس کے تحت عدم مساوات سے نمٹنے کے لیے ایک بین الاقوامی پینل قائم کیا جائے، اسی طرز پر جس طرح اقوامِ متحدہ کا انٹرگورنمنٹل پینل آن کلائمیٹ چینج (آئی پی سی سی) عالمی حدت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام کرتا ہے۔ آکسفیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امیتابھ بہار نے بیان میں کہا کہ اگر جنوبی افریقا کا جی 20 عدم مساوات پر ایک نیا انٹرنیشنل پینل قائم کرتا ہے تو یہ عدم مساوات کے ہنگامی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہوگا۔