(احمد منصور)پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر علی الصبح حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ان افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، موصول اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا

 سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمددورفت کے حامی نہیں ہیں۔

 پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے کل رات کرم سیکٹر پر حملے کی کوشش بھی ناکام بنائی تھی، کرم سیکٹر پر جوابی حملے میں افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کی گئیں۔

لاہور بورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ

 پاک فوج نے کرم سیکٹر میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور امریکی ساخت اسلحہ قبضے میں لیا، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد کرم سیکٹر میں اس وقت خاموشی ہے، اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اکٹھے ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے پاک فوج نے کرم سیکٹر

پڑھیں:

پاک فوج نے فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کی مذموم سازش ناکام بنا دی: عطاء تارڑ

عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے افغان سرحد پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی مذموم سازش ناکام بنا دی ہے۔

ایک بیان میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھارتی سر پرستی میں رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھرپور مؤثر کارروائی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والے متعدد تربیتی کیمپ تباہ کیے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی مذموم سازش کو ناکام بنایا۔

اُن کا کہنا ہے کہ ان ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے سپوت وطن کی خاطر جان قربان کرتے ہیں۔

دوسری طرف وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک وطن کے 23 بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دلیر سپوتوں نے اپنی جانیں دفاع وطن کے لیے نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔

وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان کے حملے ناکام، طالبان اور فتنۃ الخوارج کے 50 جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
  • افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کا ایک بار پھر منہ توڑ جواب، درجنوں حملہ آور ہلاک، 8 پوسٹس اور 6 ٹینک تباہ
  • اسپن بولدک : افغان طالبان کا حملہ ناکام، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی میں 20 ہلاک
  • اسپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا
  • اسپن بولدک اور کرم میں افغان طالبان کے سرحدی حملے کو ناکام بنایا گیا، آئی ایس پی آر
  • پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملے ناکام، 20 افغان طالبان ہلاک
  • پاک فوج نے چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنا دیا، 20 طالبان ہلاک
  • چمن اور کرم سیکٹر میں پاک فوج کی بڑی کامیابی ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام، درجنوں دہشتگرد مارے گئے
  • پاک فوج نے فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کی مذموم سازش ناکام بنا دی: عطاء تارڑ