آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے 15 اکتوبر کی صبح سویرے اسپن بولدک میں چار مقامات پر شروع ہوئے۔ پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے حملے کا جواب دیتے ہوئے انہیں پسپا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ فوج کے جوانوں نے بلوچستان کے اسپن بولدک اور خیبر پختونخوا کے کرم ضلع میں افغان طالبان کے متعدد سرحدی حملے کامیابی سے پسپا کر دیئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے 15 اکتوبر کی صبح سویرے اسپن بولدک میں چار مقامات پر شروع ہوئے۔ پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے حملے کا جواب دیتے ہوئے انہیں پسپا کیا۔ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ اس جھڑپ میں 15 تا 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ صورت حال ابھی بھی ترقی پذیر ہے اور "فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے اسٹیجنگ پوائنٹس" میں مزید جنگجوؤں کے اکھٹے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان نے اپنی سرحدی جانب پاک افغان گیٹ باب دوستی کو بھی تباہ کیا ہے۔ بیان میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے حوالے سے کہا گیا کہ 14 تا 15 اکتوبر کی درمیانی شب طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجوؤں نے مل کر پاکستانی بارڈر پوسٹس پر حملے کرنے کی کوشش کی، جنہیں مؤثر کارروائی سے ناکام بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں میں افغان پوسٹس کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور آٹھ پوسٹس سمیت چھ ٹینک تباہ ہوئے۔ اس جھڑپ میں 25 تا 30 افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کا شبہ ہے۔

پاکستانی فوج نے یہ دعوے مسترد کئے ہیں کہ پاکستان نے کسی کارروائی کی شروعات کی یا اس نے کوئی پوسٹ یا ساز و سامان کھویا۔ آئی ایس پی آر نے ایسی خبروں کو غیر منطقی اور کھلی جھوٹ قرار دیا اور کہا کہ طالبان کے پروپیگنڈے کو سادہ "فیکٹ چیک" سے مسترد کیا جا سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان کے اختتام پر قومی خودمختاری کے دفاع کے عزم کو دوہراتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز پختہ ارادہ رکھتی ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاکستان کے خلاف کیے جانے والے تمام جارحانہ اقدامات کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر نے افغان طالبان اسپن بولدک طالبان کے

پڑھیں:

پاک فوج کا سپن بولدک میں منہ توڑ جواب، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے سپن بولدک میں منہ توڑ جواب پر افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاک فوج طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے،افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف نشانہ بنائے جارہے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان کے حملے ناکام، طالبان اور فتنۃ الخوارج کے 50 جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
  • پاک فوج کا سپن بولدک میں منہ توڑ جواب، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
  • اسپن بولدک : افغان طالبان کا حملہ ناکام، پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی میں 20 ہلاک
  • اسپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا
  • اسپن بولدک اور کرم میں افغان طالبان کے سرحدی حملے کو پسپا کیا گیا، آئی ایس پی آر
  • پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی، افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملے ناکام، 20 افغان طالبان ہلاک
  • سپن بولدک چمن: پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا ،20ہلاک
  • چمن اور کرم سیکٹر میں پاک فوج کی بڑی کامیابی ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام، درجنوں دہشتگرد مارے گئے
  • پاک افغان بارڈڑ پر صبح سویرے جھڑپ، طالبان کا اسپن بولدک کراسنگ پر قبضہ کرنے کا دعویٰ