data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی:۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر استغاثہ کے 5 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

 علیمہ خانم کی طرف سے عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست پر پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کر لئے گئے، عدالت نے تھانہ صادق آباد اور تھانہ نیو ٹائون کے 2 مقدمات میں نامزد قومی اسمبلی کی سابق امیدوار سیمابیہ طاہر کی مسلسل عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی ہے اور ملزمہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 گزشتہ روز تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 3393 میں نامزد علیمہ خانم اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہو گئیں۔ اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی عدالت میں موجود تھے سماعت کے آغاز پر علیمہ خانم نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 23 کے تحت عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے نئی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ لاگو نہیں ہوتا کیونکہ درخواست گزار نے میڈیا کے ذریعے سابق چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچایا جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست کی مخالفت میں موقف اختیار کیا کہ یہ درخواست عدالت کے ٹرائل کے عمل کو روک نہیں سکتی۔ پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کے وکیل آئندہ تاریخ پر درخواست پر دلائل دیں گے

پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے علیمہ خانم، ساجد قریشی، عاطف ریاض، فہیم رزاق، عدالت خان قریشی، مرسلین کیانی، طیب عباس شاہ، عمر شاہ محمد حنیف اور علی رضا پر مشتمل 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تاہم ملزمان نے فرد جرم کی صحت سے انکار کردیا ہے جس پر عدالت نے باقاعدہ ٹرائل کے لئے سب انسپکٹر ظہیر اور اقبال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کاظم رضا اور طارق محمود کے علاوہ کانسٹیبل بابر پر مشتمل 5 گواہان کو 17 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے آئندہ تاریخ پر استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔

 دریں اثنا عدالت نے تحریک انصاف کی مقامی رہنما سمابیہ طاہر کے خلاف تھانہ نیو ٹائون اور صادق آباد میں درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی ہے، اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہی، ملزمان کے عدم تعاون پر تفتیش بھی آگے نہیں بڑھ رہی جس پر سمابیہ طاہر کی عدم حاضری پر عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی سمابیہ طاہر کے خلاف 26نومبر احتجاج کے دو مقدمات درج ہیں اسی طرح عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دیگر موجود ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی ہیں جس کے بعد سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علیمہ خانم عدالت میں عدالت نے

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک