Daily Pakistan:
2025-10-15@19:08:02 GMT

وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔ باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دستی بم پھٹنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خیال رہےکہ مشیر وزیراعظم مبارک زیب خان کے باجوڑ میں واقع گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مبارک زیب خان کے دستی بم گھر پر

پڑھیں:

شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مین آف دی پیس‘ قرار دیدیا

شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مین آف دی پیس‘ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کیلئے دوبارہ نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے انکا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ ٹرمپ جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ نا رکواتے تو کوئی یہاں یہ بتانے کیلئے موجود نا ہوتا کہ کیا ہوا۔

پیر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف یہاں غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کے بعد امریکی صدر کی پریس کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران امن معاہدے کیلئے دیگر رہنماؤں کیساتھ انکے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہا اور انکے لیے توصیفی کلمات ادا کیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کی انتھک کوششوں سے امن کے قیام کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں ، انہوں نے دن رات امن اور خوشحالی کیلئے کوششیں کی ہیں۔ پاکستان نے انکے امن کیلئے غیر معمولی کردار پر انہیں امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا تھا۔ آج وہ دوبارہ انہیں اس انعام کیلئے نامزد کرتے ہیں کیونکہ وہ اسکے حقدار ہیں۔ انہوں نے امن کیلئے کوششیں کرکے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی امن کیلئے کوششوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،انکی قیادت بے مثال اور دور اندیش ہے، دنیاکو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کاوشوں کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے 8 جنگیں رکوائی ہیں۔ پاکستان اور بھارت جو ایٹمی طاقتیں ہیں، چار روزہ جنگ اگر امریکی صدر کی مداخلت سے نا روکی جاتی تو ایسی تباہی پھیلتی کہ کوئی یہاں یہ بتانے کیلئے موجود نا ہوتا کہ وہاں کیا ہوا۔

وزیر اعظم نے مشرق وسطی میں امن کیلئے امیر قطر ، اردن کے شاہ عبد اللہ، سعودی عرب کے وزیر اعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، یو اے ای اورمصر کے صدر السیسی سمیت دوست ممالک کی قیادت کو سراہتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے امن کیلئے کردار کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ امریکی صدر نے وزیر اعظم کے خیالات کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں بھارت کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا انکی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت امن سے رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کا بڑا اقدام، 20 یرغمالیوں کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے امریکا، مصر، ترکیہ اور قطر کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، مولانا فضل الرحمان کا سخت ردعمل روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہارِ تشویش راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144نافذ، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر پابندی صدر ٹرمپ مصر پہنچ گئے، غزہ امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ: رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر پھر دستی بم حملہ
  • باجوڑ: وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر حملہ، اسپیکر ایاز صادق کی مذمت
  • باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر دستی بم حملہ
  •  وزیراعظم کے معاون خصوصی کےگھر پر بم حملہ
  • باجوڑ، وزیراعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی کے گھر پر دستی بم حملہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات
  • پاک افغان سرحد کرم سیکٹر میں افغان طالبان کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مین آف دی پیس‘ قرار دیدیا
  • سرحدوں پر حملہ مکی وقار وخودمختاری پرحملہ ہے‘ شرجیل میمن