تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 45 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار  300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار 500  کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500  کیوسک، خیرآباد پل آمد 30 ہزار  400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار  400 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 15 ہزار  300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 27  ہزار 200  کیوسک  اور اخراج 17  ہزار کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 78 ہزار 200 کیوسک اور اخراج  72 ہزار کیوسک، چشمہ آمد  85 ہزار  300 کیوسک اوراخراج 80 ہزار  100 کیوسک، تونسہ آمد 78 ہزار  600 کیوسک اور اخراج 71 ہزار 600 کیوسک،گدوآمد 80 ہزار 800 کیوسک اور  اخراج  74 ہزار  200 کیوسک، سکھر آمد 82 ہزار کیوسک اور اخراج 37 ہزار 600 کیوسک، کوٹری آمد 74 ہزار 800  کیوسک اور اخراج 54 ہزار 600 کیوسک، تریموں آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند آمد 41 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار  600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1550.

00  فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050  فٹ،پانی کی  موجودہ سطح  1241.90   فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 7.268  ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول  638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح  649.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کیوسک اور اخراج ہزار کیوسک کے مقام پر میں پانی پانی کی فٹ پانی

پڑھیں:

  جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت ،یومیہ 15 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی 

سندھ کے ضلع جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہےجس سے یومیہ 15 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، پی پی ایل نے دریافت سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق کنویں کا پریشر بڑھا کر بیس کی پیداوار 55 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ ہوجائے گی۔ اکیس جولائی سے کنواں کھودا گیا، دریافت تین ہزار 392 فٹ گہرائی پر ہوئی، یونائیٹڈانرجی پاکستان لمیٹڈ 50 فیصد حصص کے ساتھ کنویں کا آپریٹر ہے، پی پی ایل 40 فیصد اور ایشیا ریسورسز آئل دس فیصد کے شراکت دار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوڑ حملے جاری 
  • دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
  •   جامشورو میں گیس کا ذخیرہ دریافت ،یومیہ 15 لاکھ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی 
  • راولپنڈی میں ڈینگی کا حملہ جاری، 24 گھنٹے میں 30 نئے مریض رپورٹ
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے ،پی ڈی ایم اے
  • پی ڈی ایم اے کا ایک اور سیلاب کا الرٹ جاری
  • موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری 
  • کراچی میں ابلتے گٹر اور کچرا شہریوں کیلئے اذیت بن گئے