دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 45 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل آمد 30 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 400 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 27 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک رہا۔
جناح بیراج آمد 78 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 72 ہزار کیوسک، چشمہ آمد 85 ہزار 300 کیوسک اوراخراج 80 ہزار 100 کیوسک، تونسہ آمد 78 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 71 ہزار 600 کیوسک،گدوآمد 80 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 74 ہزار 200 کیوسک، سکھر آمد 82 ہزار کیوسک اور اخراج 37 ہزار 600 کیوسک، کوٹری آمد 74 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 600 کیوسک، تریموں آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند آمد 41 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے)
آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1241.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 7.268 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیوسک اور اخراج ہزار 600 کیوسک ہزار کیوسک کے مقام پر میں پانی فٹ پانی پانی کی
پڑھیں:
صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے اپنی یومیہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 63 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 52 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد صوبے بھر میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 114 ہوگئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 31 مریض اور حیدرآباد ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 15 مریض داخل کئے گئے۔ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں 69 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 79 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے باعث صوبے میں کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔صحت کے ڈپارٹمنٹ کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق صوبے کی سرکاری اور نجی لیبارٹریوں میں مجموعی طور پر 4562 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 516 ٹیسٹ مثبت آئے۔ ان مثبت کیسز میں سے سب سے زیادہ تعداد کراچی میں رپورٹ ہوئی جہاں 275 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جبکہ حیدرآباد ڈویژن کی لیبارٹریوں میں 241 مثبت کیسز سامنے آئے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بخار یا دیگر علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی صحت مرکز سے رجوع کریں۔