Express News:
2025-11-24@13:34:09 GMT

امیتابھ بچن آنجہانی والدہ کی آواز سن کر آبدیدہ ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور ’شہنشاہِ‘ کہلانے والے امیتابھ بچن اپنی والدہ تیجی بچن کی آواز سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 17 کی ایک قسط میں دکھایا گیا کہ جب امیتابھ بچن کو ان کی والدہ کی آواز سُنائی گئی تو وہ آبدیدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

آڈیو پیغام میں تیجی بچن نے کہا، ’میں بہت خوش قسمت ہوں، جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے میرے بیٹے کی وجہ سے پیار اور عزت دیتے ہیں۔ ایک ماں کے لیے اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں ہوسکتی۔‘

یہ الفاظ سنتے ہی امیتابھ بچن کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور وہ چند لمحوں کے لیے خاموش ہوگئے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2007 کو ممبئی میں امیتابھ بچن کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔ تیجی بچن کے بیٹے بالی ووڈ کے سپت اسٹار امیتابھ بچن نے ہمیشہ اپنی والدہ کو زندگی کی سب سے بڑی رہنما اور حوصلہ قرار دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیتابھ بچن

پڑھیں:

صوابی میں گاڑی حادثہ کا شکار: 4افراد جاں بحق،5زخمی ہوگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صوابی: صوابی میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق پشاور سے اسلام جانے والی گاڑی کو صوابی میں حادثہ پیش آیا جس مین 4 افراد جاں بحق 5 زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں 9 افراد سوار تھے۔

اابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی دریائے ہنڈ کے قریب بے قابو ہو گئی، مرنے والوں میں دو خواتین اور دومرد شامل، 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں زخمیوں کو باچا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • بالی ووڈ مکمل نقالی پر، دھریندر پاکستانی فلم چوہدری کا چربہ ہے، نادیہ خان
  • آنجہانی دھرمیندر کی آخری فلم بعد از مرگ ریلیز ہوگی
  • بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کرگئے
  • صوابی میں گاڑی حادثہ کا شکار: 4افراد جاں بحق،5زخمی ہوگئے
  • بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ڈانس سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی
  • سنیل منج کا نام کس بالی وڈ اداکار سے متاثر ہوکر رکھا گیا؟
  • قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہوگئے
  • پبی میں مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،3 زخمی
  • پریانکا چوپڑا نے اپنی کزن پرینیتی کے نومولود بیٹے کے لیے ایک پیارا سا تحفہ بھجوادیا