ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایچ بی او میکس نے پاکستان میں بھی سروسز کا باضابطہ آغاز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
معروف ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایچ بی او میکس نے باضابطہ طور پر 15 نئے ممالک میں اپنی سروس کا آغاز کر دیا ہے، جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، مکاؤ، سری لنکا اور یوکرین شامل ہیں۔ اس توسیع کے ساتھ وارنر برادرز ڈسکوری نے ایشیا اور یورپ میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنا لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمیزون جنگل سے 18 دن بعد زندہ مل جانے والے بچے: کیا نیٹ فلیکس کو لکھاری کی ضرورت ہے؟
پاکستان میں ایچ بی او میکس کی آمد کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا، جہاں اب صارفین ویب سائٹ اور ایپ اسٹورز کے ذریعے اسٹریمنگ سروس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر ایچ بی او، میکس اوریجنلز، وارنر برادرز، ڈی سی یونیورس، ڈسکوری اور وِزرڈنگ ورلڈ کے مشہور پروگرام ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گے۔
دستیاب شوز میں گیم آف تھرونز، ہاؤس آف دی ڈریگن، دی لاسٹ آف اس، دی پینگوئن اور دی پٹ جیسے عالمی مقبول ڈرامے شامل ہیں، جبکہ ہالی ووڈ کی مشہور فلمیں جیسے سپر مین، اے مائن کرافٹ مووی، دی لارڈ آف دی رنگز، دی میٹرکس اور ہیری پوٹر سیریز بھی پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی لاکھوں صارفین والا آن لائن پلیٹ فارم کیسے بند کروایا گیا؟
ڈسکوری کے ریئلٹی شوز ڈیدلیسٹ کیچ اور گولڈ رش بھی صارفین کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ بچوں کے لیے ٹام اینڈ جیری، دی ونڈرفلی ویئرڈ ورلڈ آف گمبال اور لونی ٹونز جیسے مشہور کارٹون شامل کیے گئے ہیں۔ کلاسک سِٹ کومز فرینڈز اور دی بگ بینگ تھیوری جنوری 2026 میں پلیٹ فارم پر پیش کی جائیں گی۔
ایچ بی او میکس آئندہ مہینوں میں کئی نئے میکس اوریجنلز ریلیز کرنے جارہا ہے، جن میں 27 اکتوبر کو ریلیز ہونے والا آئی ٹی، ویلکم ٹو ڈیری بھی شامل ہے، جو اسٹیفن کنگ کے معروف ناول آئی ٹی کی پری کوئل سیریز ہے۔ آنے والی فلموں میں ایم3گن 2.
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کرنے کا اعلان
پاکستان میں صارفین کے لیے ایچ بی او میکس نے دو پیکجز متعارف کرائے ہیں۔ اسٹینڈرڈ پلان کی ماہانہ فیس 800 روپے اور سالانہ 5 ہزار 600 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ پریمیئم پلان 1 ہزار 100 روپے ماہانہ یا 7 ہزار 700 روپے سالانہ میں دستیاب ہوگا۔
صارفین ایک اکاؤنٹ پر پانچ تک ذاتی پروفائل بنا سکیں گے جن میں بچوں کے لیے پیرنٹل کنٹرولز کے ساتھ الگ اکاؤنٹس شامل ہوں گے۔ یہ سروس ایل جی اور سام سنگ سمیت تمام بڑے اسمارٹ ٹی وی برانڈز پر دستیاب ہے اور صارفین ان ممالک میں بھی مواد دیکھ سکیں گے جہاں ایچ بی او میکس کی سروس موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایچ بی او میکس بنگلہ دیش پاکستان سری لنکا کمبوڈیا مکاؤ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوکرینذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایچ بی او میکس بنگلہ دیش پاکستان سری لنکا کمبوڈیا مکاؤ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوکرین ایچ بی او میکس پلیٹ فارم کے لیے
پڑھیں:
آرام باغ ٹریڈرز الائنس کراچی کا پہلا باضابطہ اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) آرام باغ ٹریڈرز الائنس کراچی کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا،جس کی صدارت صدر آرام باغ ٹریڈرز الائنس شیخ سہیل احمدنے کی۔اجلاس میں تنظیم کے تمام عہدیداران اور تاجر برادری کے ارکان نے بھرپور شرکت کی ۔ اجلاس میں شریک عہدیداران میں سینئر وائس پریزیڈنٹ خرم دلاور، جنرل سیکریٹری وقار احمد خان،فنانس سیکریٹری کاشف مرزا ،انفارمیشن سیکریٹری عمران عبدالوہاب،آفس سیکریٹری کاشف قریشی،لا اینڈ آرڈر سیکریٹری احسان نظیراورجوائنٹ سیکریٹری وقار احمد وقار شامل تھے۔تمام ارکان نے تنظیمی معاملات، تاجر برادری کے مفادات اور مارکیٹ کے ترقیاتی اقدامات سے متعلق اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں خصوصی طور پر عبدالرحمن خان (کنوینر، اسمال ٹریڈرز، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) نے شیخ سہیل احمد کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر وقت سرگرم ہے اور کسی بھی سطح پر خواہ سرکاری یا غیر سرکاری ادارہ، ایجنسی ہو یا قانون نافذ کرنے والے ادارے سب تاجروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ بھی فیڈریشن اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔اجلاس تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا جس میں تنظیمی اصلاحات، تاجر برادری کے اتحاد اور مارکیٹ کی ترقی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اختتامی کلمات میں شیخ سہیل احمد نے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شااللہ ہماری باہمی یکجہتی، محنت اور لگن آرام باغ جیسی تاریخی مارکیٹ کو ایک عظیم تجارتی مرکز میں تبدیل کرے گی ۔ انہوں نے تمام عہدیداران کو تلقین کی کہ وہ اپنی ذمے داریاں جذبہ خدمت کے ساتھ ادا کریں اورہر ممکن طریقے سے تاجر برادری کے مسائل کے حل میں اپنا کردار نبھائیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ آرام باغ ٹریڈرز الائنس اپنے تمام ارکان کے ساتھ ہر سطح پر مکمل تعاون جاری رکھے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آرام باغ الیکٹرک مارکیٹ پاکستان کی سب سے قدیم اور معتبر الیکٹریکل مارکیٹ کے طور پر جانی جاتی ہے،جہاں سے ملک بھر کے تاجر اور صنعتکار طویل عرصے سے وابستہ ہیں۔