پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت سینئر اداکارہ فرح ندیم نے جم جوائن کر لیا۔ اداکارہ کی ورزش کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے بڑی عمر کے افراد کو تحریک دلانے کے لیے جمنگ سیشن سے ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ فٹنس کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اور نہ ہی اس کی شروعات کے لیے کبھی دیر ہوتی ہے، عمر صرف ایک نمبر ہے۔ صحت ہی اصل دولت ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Farah Nadeem (@farahnadeem.

official)

سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ فرح ندیم دیگر صارفین کو ورزش کی ترغیب دے رہی ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں، جبکہ بعض صارفین اداکارہ کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ورزش کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا غلط نہیں ہے لیکن ویڈیو شیئر کرنے سے پہلے دیکھنا چاہیے تھا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا