مستعفی وزیراعلیٰ علی امین کی سوشل میڈیا ٹیم بھی پشاور سے رخصت
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم پشاور سے رخصت ہوگئی۔
ترجمان سمیت سوشل میڈیا ٹیم ڈی آئی خان روانہ ہوگئی۔
ترجمان علی امین کا کہنا تھا کہ 19 ماہ تک پشاور میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کیا، اسلام آباد دھرنا ہو یا پی ٹی آئی کے جلسے پوری ٹیم نے کام کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔
شہر میں آج اور کل اورنج لائن ٹرین بند رہے گی
علی امین کی جانب سے مستعفی ہو جانے کے بعد قبائلی علاقے سے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے طول پکڑنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈیا اور ممکنہ طور پر اپنی ہی انتظامیہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ وہ بارہا یہ پیش گوئی کرتے رہے ہیں کہ موجودہ تنازع جلد ہی حل ہو جائے گا۔ تنازع کے آغاز پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ صرف چند دن جاری رہے گی، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ معاملہ چند ہفتوں میں حل ہو جائے گا، تاہم جنگ طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کے خاتمے کے آثار تاحال واضح نہیں ہیں، اس کے باوجود ٹرمپ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ معاہدہ قریب ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا، صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر اس مؤقف کا اعادہ کر رہے ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، لیکن اگر بات چیت کسی نتیجے تک نہ پہنچی تو امریکا اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔