پنجاب میں ٹی ایل پی کےگرد گھیرا تنگ، ساڑھے 4 ہزار رہنماؤں اورکارکنوں کی فہرستیں تیار، گرفتاری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور دیگر شہروں میں پُرتشدد مظاہرے کرنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 4500 کارکنان و رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کو پنجاب پولیس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر سے 4500 رہنماؤں و کارکنان کی فہرستیں تیار کی گئیں ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساڑھے چار ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دیں جبکہ تمام افسران کو فوری ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے ساڑھے 13 سو رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور، شیخوپورہ ڈویژن سے ساڑھے تین سو کارکنوں اور رہنماؤں کی فہرستیں آر پی او شیخوپورہ کو دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ساہیوال ڈویژن سے 3 سو 30 اور گوجرانوالہ ڈویژن کی 450 سرکردہ رکن کی فہرستیں دی گئی ہیں جبکہ فیصل آباد ریجن کے 430 رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں دی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب بھر سے پولیس نے 2700 سے زائد ٹی ایل پی کے کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رہنماؤں اور کارکنوں کارکنوں کی فہرستیں ٹی ایل پی کے
پڑھیں:
ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے 2 ہزار 716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ لاہور میں 39 سمیت پنجاب بھر میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پو لیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب بھر میں پُرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ ایک پولیس انسپکٹر شہید ہوا۔ لاہور میں سب سے زیادہ 142 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔ مقدمات کو مدنظر رکھ کر مزید ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں۔