Daily Pakistan:
2025-10-15@19:45:55 GMT

پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لے لی

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لے لی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لے لی۔سماء نیوز کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی دون پہلے واپس لی گئی ہے۔ جس پر پیپلزپارٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

افغان حکومت دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کرے، بلاول بھٹو

افغان حکام امن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے
پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا،چیئرمین

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔تفصیلات کے مطابق چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت خطے کے امن اور مستقبل کے لیے خطرہ ہیں۔چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات پاکستان کی مستقل پالیسی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی ; نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
  • بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس نہیں لی: عظمیٰ بخاری
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن
  • سندھ کا کسی اور شہر یا صوبے سے نہیں ، دنیا سے مقابلہ ‘ بلاول 
  • چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما راشد حسین ربانی کوخراج عقیدت
  • پنجاب بھرمیں 1466 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی، ترجمان
  • سندھ کا مقابلہ دنیا سے ہے، کسی شہر یا صوبے سے نہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا اختتام پذیر، تصادم میں ایس ایچ او شہید، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
  • افغان حکومت دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کرے، بلاول بھٹو