پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے 2 ہزار 716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ لاہور میں 39 سمیت پنجاب بھر میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پو لیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ 39 مقدمات لاہور میں  درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب بھر میں پُرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250 پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ ایک پولیس انسپکٹر شہید ہوا۔ لاہور میں سب سے زیادہ 142 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔ مقدمات کو مدنظر رکھ کر مزید ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پ رتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا مقدمات درج لاہور میں

پڑھیں:

زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سال 2026 کے لیے موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق بڑا انتظامی فیصلہ کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالتی کارکردگی میں بہتری اور زیر التوا مقدمات کے جلد از جلد فیصلوں کو یقینی بنانے کے لیے تعطیلات کا نیا شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اہم فیصلہ چیف جسٹس پاکستان کی درخواست اور ججز کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

نئے انتظامات کے تحت سپریم کورٹ کے ججز نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں واقع پرنسپل سیٹ پر کام کے دورانیے میں اضافے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماضی کی روایت کے برعکس اس بار سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹریوں میں ججز کے بیٹھنے کے وقت میں کمی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تاہم ججز کی جانب سے اصل میں حاصل کی جانے والی تعطیلات کا دورانیہ گزشتہ برسوں کی طرح 4 ہفتے ہی برقرار رہے گا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے انتظامات کا بنیادی مقصد تعطیلات کے دوران بھی ججز کی دستیابی کو یقینی بنانا اور مقدمات کی سماعت کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے تاکہ زیر التوا کیسز کے بروقت فیصلوں میں مدد مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انتظامی فیصلہ تعطیلات سپریم کورٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار