سعد رضوی کے گھرسے کروڑوں کا سونا، ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
بھارت سمیت برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب اوریو اے ای کی کرنسی برآمد ہوئی، لاہورپولیس
لاہور پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کر دی
لاہور میں پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کر دی۔پنجاب پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے ہیں، سعد رضوی کے گھر سے 11 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ٹی ایل پی سربراہ کے گھر سے غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی جبکہ برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔پنجاب پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعد رضوی کے گھر سے برآمد غیر ملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، جبکہ 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سعد رضوی کے گھر پولیس نے کی کرنسی
پڑھیں:
فی تولہ سونا مہنگا ترین، قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر تاریخی اضافہ کردیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 4715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کا ہو گیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 55 ڈالر بڑھ کر 4071 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 147 روپے کے اضافے سے 5247 روپے ہو گئی۔