سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمد کرنسی، سونے اور دیگر سامان کی تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
یہ کارروائی پولیس، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے کی، جس میں گھر سے بھاری مقدار میں سونا، چاندی، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور قیمتی اشیا تحویل میں لی گئیں۔
سعد رضوی کے گھر پنجاب پولیس کے حالیہ ریڈ کے دوران برآمد ہونے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیوں، پرائز بانڈز و دیگر سامان کی تفصیلات۔۔۔۔#PunjabPolice pic.
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 14, 2025
رپورٹ کے مطابق گھر سے کل 11 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، جس میں بھارتی کرنسی، امریکی ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور سعودی ریال سمیت دیگر ممالک کی کرنسیاں شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ایک کلو 922 گرام سونا اور 989 گرام چاندی بھی برآمد ہوئی ہے۔
چھاپے کے دوران مختلف برانڈز کی 69 گھڑیاں،445 گرام وزنی 28 چوڑیاں اور کڑے، 490 گرام سونے کے 12 بریسلیٹ، 24 ہار، چینیں اور لاکٹس بھی حاصل کیے گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق 355 گرام سونے کی 46 انگوٹھیاں، 6 بریسلیٹ، 72 مختلف زیورات اور 460 گرام چاندی کا تاج اور 32 چاندی کی انگوٹھیاں بھی برآمد کی گئیں۔
حکام کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں پرائز بانڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں، جبکہ برآمد شدہ سامان کی تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج میں گاڑیاں جلانے کی ویڈیوز وائرل، ’ریاست کو انتشار پسندوں سے سختی سے نمٹنا ہوگا‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان کے احتجاجی شرکا کو ایک آپریشن کے دوران منتشر کردیا تھا، جس کے بعد دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سعد رضوی اور انس رضوی بھی گرفتاری ہوگئے ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم ٹریس کر لیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی دفتر چھاپہ سونا ملکی و غیرملکی کرنسی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی دفتر چھاپہ ملکی و غیرملکی کرنسی وی نیوز ملکی کرنسی سعد رضوی کے دوران سامان کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، نئے ریکارڈ قائم
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 6900 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 6900 روپے اضافے کے بعد 435100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5916 روپے اضافے کے بعد 373028 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 341954 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 69 ڈالر اضافے کے بعد 4140 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا