data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی، سونا، پرائز بانڈز، قیمتی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور میں سعد رضوی کی رہائش گاہ پر کارروائی کے دوران 14 کروڑ 44 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے، اس کے علاوہ 50 ہزار بھارتی کرنسی نوٹ سمیت مختلف ممالک کی غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی میں برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات کی کرنسی شامل ہے، جس کی مجموعی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران 6 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات اور سونا بھی برآمد ہوا، جب کہ متعدد پرائز بانڈز اور قیمتی گھڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کی کارروائی مکمل قانونی تقاضوں کے ساتھ کی گئی اور تمام برآمد شدہ سامان کو تحویل میں لے کر ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد پولیس کی ٹیم نے برآمد شدہ کرنسی اور زیورات کا مکمل تخمینہ تیار کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کردی ہے، جب کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ برآمد شدہ مال کے ذرائع کا پتہ لگایا جا سکے۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے تاحال اس کارروائی پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا،  پارٹی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی سیاسی انتقام کی ایک اور کڑی ہے اور عدالت سے رجوع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غیر ملکی کرنسی پنجاب پولیس کی کرنسی

پڑھیں:

پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، آرڈیننس جاری

لاہور:

حکومت پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے لیے قانون سازی کرلی اور محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے لیے آرڈیننس جاری کیا گیا، جس کے تحت تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو دو ہزار روپے اور موٹر کار کو5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، کار کو 5 ہزار روپے، دو ہزار سی سی کی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے اور دو ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار روپے، دو ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے اور 2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ٹرالر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

محکمہ قانون کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے، تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار روپے، بڑی گاڑی کو 8 ہزار روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کارروائی، ایل پی جی کینٹینر سے کروڑوں ڈالرکی منشیات برآمد
  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ
  • اے این ایف کی بلوچستان میں کارروائی، ایل پی جی گیس کینٹینر سے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
  • بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے وزارتِ داخلہ نے نئی ہدایات جاری کردیں
  • پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
  • کسٹمز کا جوڑیا بازار کے گوداموں پر چھاپہ، اسمگل شدہ ہزاروں کلوگرام چھالیہ پرآمد
  • پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری
  • پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، آرڈیننس جاری
  • ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ آپریشن، کروڑوں پاؤنڈ کے اثاثے ضبط
  • آنجہانی دھرمیندر اپنے پیچھے کتنی دولت چھوڑ کر گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں