شہزادہ ولیم اور ہیری کے بیچ دوریاں دوبارہ شدت اختیار کر گئیں، شہزادی ڈیانا کی 30ویں برسی سے پہلے تنازعہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
برطانوی ولی عہد ولیم اور چھوٹے بھائی ہیری کے بیچ دراڑ بڑھ گئی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے تعلقات میں کشیدگی پھر سے بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری اور بادشاہ چارلس کی صلح پر پانی پھیر دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ ولیم اپنی مرحوم والدہ کی یاد میں ہونے والی کسی بھی سرکاری تقریب میں اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی شمولیت کے سخت خلاف ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا 28 برس قبل 31 اگست 1997 کو ایک حادثے میں چل بسی تھیں۔
شہزادہ ہیری ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد شہزادی ڈیانا کی انسانی خدمت کی میراث کو اجاگر کرنا ہے اور یہ دستاویزی فلم سنہ 2027 میں ان کی وفات کے 30 سال مکمل ہونے پر ریلیز کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 43 سالہ ولیم، میگھن کی شمولیت پر خاصی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں، خاص طور پر اس ویڈیو کے بعد جس میں میگھن کو پیرس کے اس ٹنل کے قریب آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جہاں شہزادی ڈیانا حادثے کا شکار ہوئیں تھیں جس پر عوام میں شدید غصہ پایا گیا۔
مزید پڑھیے: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا
ایک شاہی ذریعے نے بتایا کہ ہیری چاہتے ہیں کہ اس برسی کو صرف خاندانی موقع نہ سمجھا جائے بلکہ یہ ایک عوامی خراج تحسین بھی ہو جو ڈیانا کے کام کو یاد کرے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ولیم اس میں شامل ہوں لیکن میگھن کی وجہ سے پیدا شدہ تناؤ کی وجہ سے یہ ممکن نہیں دکھتا۔ ولیم نے واضح کیا ہے کہ والدہ سے متعلق کسی بھی سرکاری تقریب میں میگھن کی شمولیت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں: ملکہ کمیلا کا سوتیلے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے سے انکار
شاہی خاندان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اس موقعے کو رشتہ درست کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ بغیر کسی تنازعے کے گھر واپس آئیں۔
ایک اور ماخذ نے کہا کہ ہیری واقعی مانتے ہیں کہ یہ ان کی اور ولیم کی والدہ کی خواہش ہوگی کہ وہ اس اہم موقع پر ایک ساتھ آئیں۔ وہ مفاہمت کے لیے تیار ہیں مگر یہ معاملہ نازک ہے کیونکہ تعلقات ابھی بھی کافی تناؤ کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بادشاہ چارلس کا بیٹے شہزادہ ہیری کو حوصلہ افزا اشارہ، بہو میگھن کی سالگرہ پر مثبت جذبے کی جھلک
واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور ولی عہد ولیم کے تعلقات میں دراڑ اس وقت گہری ہوئی جب ہیری اور میگھن نے سنہ 2020 میں شاہی فرائض چھوڑ کر کیلیفورنیا میں رہائش اختیار کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی شاہی خاندان برطانیہ شہزادہ ولیم اور ہیری تنازع لیڈی ڈیانا لیڈی ڈیانا کی برسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی شاہی خاندان برطانیہ شہزادہ ولیم اور ہیری تنازع لیڈی ڈیانا لیڈی ڈیانا کی برسی شہزادہ ولیم شہزادہ ہیری لیڈی ڈیانا چاہتے ہیں ولیم اور ہیری اور میگھن کی ہیں کہ
پڑھیں:
کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا تنازع شدت اختیار کر گیا
ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026میں 400روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا
اگر حق نہ دیا گیا تو11اکتوبر کے بعد احتجاج اور عدالت سے رجوع کیا جائیگا، ڈیری فارمرز
(رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5،600 روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب1200روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ مجبوری کے تحت دودھ کی قیمت 250 روپے فی کلو کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اگر حق نہ دیا گیا تو 11 اکتوبر کے بعد احتجاج کریں گے اور عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔غلام شبیر ڈار نے مزید کہا کہ پروڈکٹ ہماری ہے، اس لیے کمیٹی میں ڈیری فارمرز کا نمائندہ شامل ہونا چاہیے۔ترجمان نے خبردار کیا اگر ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026 میں 400 روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا، اس لیے حکومت کو فی الفور ڈیری فارمرز کے مطالبات تسلیم کرنے چاہییں۔