2025-08-08@17:35:34 GMT
تلاش کی گنتی: 5

«لیڈی ڈیانا»:

    شہزادی ڈیانا کی بھانجی لیڈی الائزا اسپینسر نے اپنے دیرینہ دوست چاننگ ملرڈ کے محبت بھرے شادی کے پرپوزل پر ’ہاں‘ کہہ دی۔ یہ خوبصورت اور یادگار لمحات تاروں کی چھاؤں میں یونان کے جنت نظیر جزیرے سانتورینی میں پیش آئے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا اس موقعے پر 33 سالہ الائزا، جو شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی کزن ہیں، بیحد خوش اور دنیا کی خوش قمست ترین خاتون دکھائی دے رہی تھیں۔ منگنی کے اعلان پر مشتمل ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ تصاویر میں ان کی آنکھوں میں خواب، چہرے پر چمک اور انگلی میں ایک خوبصورت ہیرا جگمگا...
    دنیا نے 29 جولائی 1981 کو برطانوی شاہی خاندان کی ایک عظیم اور یادگار شادی دیکھی جب نوجوان و خوبصورت لیڈی ڈیانا کی شادی اس وقت کے (اس وقت کے) پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس سے ہوئی۔ مگر اس شاہی تقریب سے ایک رات پہلے محل کی چمکتی دیواروں کے پیچھے کچھ اور ہی کہانی لکھی جا رہی تھی، آنسوؤں، الجھنوں اور ٹوٹے دلوں کی۔ یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا، نرس سے شہزادی بننے والی حسینہ جو برطانوی ملکہ نہ بن سکی رائل ماہر ایئن پیلہم ٹرنر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے ایک دن قبل نہ صرف شہزادہ چارلس بلکہ لیڈی ڈیانا بھی زار و قطار روئی تھیں۔ اس کی وجہ ایک ایسا رشتہ جو ابھی ختم نہیں ہوا...
    برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔ ’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘ عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ...
    (گزشتہ سے پیوستہ) پھر معروف زمانہ اس جوڑے کو جیسے کسی کی نظر لگ گئی۔ 1992ء میں لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان علیحدگی ہو گئی مگر ایک معاہدے کے تحت یہ جوڑا سرکاری تقریبات میں اکٹھے جاتا رہا۔ اس حوالے سے بے شمار کہانیاں ہیں۔ شہزادہ چارلس کی کمیلا پارکر سے دوستی بھی علیحدگی کی وجہ بنی جبکہ شہزادی ڈیانا کی پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان سے دوستی بھی اس کی وجہ بتائی جاتی ہے۔ انہی افواہوں کے درمیان ملکہ برطانیہ الزبتھ کے کہنے پر بلآخر لیڈی ڈیانا اور چارلس کے درمیان 28 اگست 1996 ء کو باقاعدہ طلاق ہوگئی۔ لیکن اسی سال اس جوڑے نے پاکستان کا دورہ کیا جب عمران خان اور ان کی برطانوی بیوی...
۱