برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔

’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘

عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ نوید نے اپنے بھائی سے کہا کہ وہ ’یسوع مسیح ہے‘ اور ’دنیا سے برائی ختم کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے‘۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے اس نے کہا: ’کل رات شیطان نے مجھ پر حملہ کیا اور میں جیت گئی‘

یہ بھی پڑھیے زہریلے مشروم کھلا کر ساس، سسر  سمیت 3 رشتہ داروں کا قتل، آسٹریلوی خاتون پر جرم ثابت

نفسیاتی بیماری کا شکار

 عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ  حبیبہ نوید کو پیرانوئڈ شیزوفرینیا ہے اور واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت بگڑ چکی تھی۔ وہ گزشتہ ایک سال سے دوا لینا بند کر چکی تھی، اور اسپتال میں داخل ہونے کے دوران بھی اس نے کئی بار پرتشدد رویہ اپنایا۔

غیر معمولی خیالات اور وہم

}{استغاثہ کی وکیل کیری بروم نے بتایا کہ حبیبہ نوید خود کو لیڈی ڈیانا اور دودی فائید کی بیٹی تصور کرتی تھی اور یہ بھی دعویٰ کرتی تھی کہ وہ تابوتوں میں سوتی ہے اور ’یسوع نے اسے مردوں میں سے زندہ کیا‘۔

یہ بھی پڑھیے مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا

حبیبہ نوید کے مطابق، اس نے اپنے مالک مکان کو ’برائی کا روپ‘ سمجھا اور تین بار ایک آواز نے اسے قتل کرنے کو کہا۔ اس نے پہلے براؤن کو پین سے مارا اور پھر گلا گھونٹ دیا۔ بعد ازاں اسے لگا کہ ’برائی کی روح‘ بلی میں منتقل ہو گئی، جس پر اس نے بلی کو بھی چاقو مار دیا۔

خاندانی خدشات اور اسپتال آرڈر

حبیبہ نوید کے اہلِ خانہ نے واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے 111 پر کال کی اور ایمبولینس بھی بلائی، مگر بروقت مداخلت نہ ہو سکی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ حبیبہ نوید چرس کا کثرت سے استعمال کرتی تھی، جس سے بیماری بڑھتی گئی۔

متاثرہ شخص کی شخصیت

72 سالہ مقتول کرسٹوفر براؤن ایک وکیل، باس، اور ہمدرد انسان تھے۔ ان کے دفتر کی ایک ساتھی نے روتے ہوئے بتایا:

 وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کو تیار رہتے تھے۔ وہ صرف ایک مقتول شخص نہیں تھے بلکہ ایک عظیم انسان تھے۔

عدالتی فیصلہ

جج سارہ منرو کے مطابق، 2 نفسیاتی ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حبیبہ نوید کو شدید ذہنی بیماری ہے اور اسے اپنے مرض، علامات یا حقیقت کا کوئی ادراک نہیں۔ عدالت نے اسے مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے سیکشن 37 کے تحت اسپتال بھیجنے کا حکم دیا، اور ساتھ ہی سیکشن 41 کے تحت ریسٹرکشن آرڈر جاری کیا، جس کے تحت حبیبہ نوید کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانیہ پیرانوئڈ شیزوفرینیا جرم و سزا حبیبہ نوید دودی فائید کی بیٹی لیڈی ڈیانا کی بیٹی نفسیاتی امراض یسوع مسیح.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ پیرانوئڈ شیزوفرینیا حبیبہ نوید دودی فائید کی بیٹی نفسیاتی امراض حبیبہ نوید کو کہ حبیبہ نوید بتایا گیا کہ کی بیٹی اور اس

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق