شہزادی ڈیانا کی بھانجی لیڈی الائزا اسپینسر نے اپنے دیرینہ دوست چاننگ ملرڈ کے محبت بھرے شادی کے پرپوزل پر ’ہاں‘ کہہ دی۔ یہ خوبصورت اور یادگار لمحات تاروں کی چھاؤں میں یونان کے جنت نظیر جزیرے سانتورینی میں پیش آئے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا

اس موقعے پر 33 سالہ الائزا، جو شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی کزن ہیں، بیحد خوش اور دنیا کی خوش قمست ترین خاتون دکھائی دے رہی تھیں۔

منگنی کے اعلان پر مشتمل ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔ تصاویر میں ان کی آنکھوں میں خواب، چہرے پر چمک اور انگلی میں ایک خوبصورت ہیرا جگمگا رہا تھا۔

ایک تصویر میں چاننگ ایک گھٹنوں پر بیٹھ کر انہیں پرپوز کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں الائزا اپنے منگیتر کو گلے لگا رہی ہیں۔ پس منظر میں سانتورینی کے دلکش نظارے، نیلا آسمان اور رومان بھرا ماحول اس یادگار منظر کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔

الائزا کی جڑواں ہمشیرہ لیڈی ایمیلیا اسپینسر نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے شاندار خبر، میں تم دونوں کے لیے بے حد خوش ہوں!

ان کی بڑی بہن لیڈی کِٹی اسپینسر نے بھی پیار بھرا پیغام دیا کہ ’تم دونوں کے لیے بہت خوش ہوں اور دونوں کو بہت چاہتی ہوں۔’

مزید پڑھیے: لیڈی ڈیانا، نرس سے شہزادی بننے والی حسینہ جو برطانوی ملکہ نہ بن سکی

اپنے منگیتر چاننگ ملرڈ سے الائزا کی پہلی ملاقات 10 سال پہلے جنوبی افریقہ میں ایک ڈنر پارٹی کے دوران ہوئی تھی۔

الائزا نے ماضی میں اس کے رشتے کو مضبوط اور بیحد قریبی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میرا بیسٹ فرینڈ ہے، حالات خواہ کیسے ہی ہوں ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے کھڑے رہتے ہیں۔‘

اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ وہی میرا ہمسفر ہے، ایک پائیدار رشتہ اعتماد اور عمدہ اقدار پر قائم ہوتا ہے۔‘

الائزا، ان کی جڑواں بہن اَمیلیا اور بڑی بہن کٹی تینوں ہی ماڈلنگ کی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔

یہ تینوں ارل چارلس اسپینسر (شہزادی ڈیانا کے بھائی) اور ان کی سابقہ اہلیہ وِکٹوریا لاک ووڈ کی بیٹیاں ہیں۔ ان کے ایک بھائی بھی ہیں جن کا نام لوئس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

لیڈی الائزا کی منگنی لیڈی ڈیانا لیڈی ڈیانا کی بھانجی لیڈی ڈیانا کی بھانجی الائزا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لیڈی ڈیانا ڈیانا کی بھانجی کے لیے

پڑھیں:

نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک

نائجیریا: شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔

نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز (NURTW) کے اہلکار ابوبکر محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔

اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں "فَس" کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔

بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔


 

متعلقہ مضامین

  • ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • صبا قمر کی شادی ہونے والی ہے؟
  • صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • ابوظبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی صلیب کی حیرت انگیز دریافت
  •  سعودی سفیر کا واشنگٹن میں سعودی فوجی مشن کا دورہ
  • مبینہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی  پر لیڈی ڈاکٹر نالے میں کود گئی
  • 80 کی دہائی کی مقبول اداکارہ سلمی آغا اب کہاں ہیں؟
  • نائجیریا میں شادی کی بس حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک